'چین آئے نہ' کا ٹائٹل سانگ بھی متاثر کرنے میں ناکام

24 جولائ 2017
فلم میں شہروز سبزواری اور سارش خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں — ۔
فلم میں شہروز سبزواری اور سارش خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں — ۔

پاکستانی ہدایت کار سید نور کی فلم 'چین آئے نہ' سے مداحوں کو کافی امیدیں وابستہ تھیں، تاہم اس کے ٹریلر نے انہیں شدید مایوس کیا اور اب فلم کا ٹائٹل سانگ بھی ریلیز کردیا گیا، جسے دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ یہ 90 کی دہائی سے متاثر ہوکر بنایا گیا ہے۔

فلم کے نئے گانے 'چین آئے نہ مجھے' میں دو ہی چیزیں توجہ کا مرکز بنیں، ایک مرکزی اداکار کے خیالات اور دوسرا ان کا گٹار۔

مزید پڑھیں: سید نور کی رومانوی فلم: شہروز اور سارش کاسٹ

گانے میں شہروز سبزواری اپنی محبوبہ سارش خان کے خیالوں میں گم ہیں، جبکہ سارش کسی اور کے ساتھ موجود ہیں۔

گانے میں شہروز سبزواری کے والد بہروز سبزواری کی بھی جھلک دکھائی گئی تاہم ان کے کردار کے حوالے سے اب تک کچھ نہیں بتایا گیا۔

خیال رہے کہ شہروز سبزواری نے ڈان کو دیے گئے ایک انٹرویو میں فلم پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے کہا تھا کہ ٹریلر نے فلم کے ساتھ انصاف نہیں کیا، تاہم جب فلم ریلیز ہوگی تو مداحوں کو بےحد پسند آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سید نور اپنی فلم ’چین آئے نہ‘ سے کیا سکھانا چاہتے ہیں؟

لیکن اس کا گانا بھی متاثر کرنے میں بالکل ناکام رہا ہے۔

فلم 'چین آئے نہ' رواں سال 11 اگست کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

تبصرے (0) بند ہیں