پاکستانی ڈراموں کی خوبرو اداکارہ ارج فاطمہ نے اپنا شریک حیات ڈھونڈ لیا، اداکارہ نے اپنے ہونے والے ہمسفر کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے مداحوں کو خوشخبری سنائی۔

’کس دن میرا ویاہ ہووے گا 2‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی 27 سالہ اداکارہ نے اپنے ہمسفر کے ساتھ تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی۔

اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ میرا بہترین دوست‘ ’میرا شوہر بھی‘ ’آخرکار‘ ’انشاءاللہ‘ ارج نے اپنے منگیتر کا نام اور اس سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

#mybestfriend #myhusbandtobe💍 #finallyyyy #inshallah ❤❤❤❤💍❤💍❤❤❤❤ 🇨🇦🇺🇸🇵🇰

A post shared by 🕛🕒🕡🕘🕛 (@arijfatymaj) on

یہ بھی پڑھیں: ارج فاطمہ کی طلاق سے لوگ حیران

ارج فاطمہ نے اپنے ہونے والے شوہر کے ساتھ ایک اور تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’میرا بہترین نصف وجود‘، جس پر سیکڑوں مداحوں نے کمنٹ کیے۔

کئی مداحوں، ساتھی اداکاروں اور اداروں کی جانب سے اداکارہ کو ہمسفر ڈھونڈنے پر مبارکباد پیش کی گئی، جب کہ ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

#mybetterhalf 💕

A post shared by 🕛🕒🕡🕘🕛 (@arijfatymaj) on

گزشتہ پانچ سال کے دوران لگ بھگ 27 ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی ارج فاطمہ اس وقت یارِ بے وفا میں نظر آ رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: خوبرو اداکارہ کی منگنی پر مداح حیران

ارج فاطمہ ’مر جائیں بھی تو کیا‘ ’پری‘ ’ہم نشیں‘ ’وہ‘ ’تم میرے پاس رہو‘ ’دل ہاری‘ ’آپ کے لیے ‘ ’یار بے وفا‘ ’دلِ بے خبر‘ سمیت دیگر ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔

ارج فاطمہ نے 2012 سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا، اور 2014 میں انہوں نے فراز نامی ایک دوست سے شادی بھی کی، جو زیادہ عرصے تر تک نہ چل سکی۔

💄

A post shared by 🕛🕒🕡🕘🕛 (@arijfatymaj) on

پہلی شادی کی ناکامی اور کیریئر میں کامیابی حاصل کرنے کے 3 سال بعد اداکارہ نے دوسری بار شادی کا فیصلہ کیا، تاہم اداکارہ نے شادی کی تاریخ نہیں بتائی۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ کے منگیتر کون؟

خیال رہے کہ ارج فاطمہ سے چند دن قبل پاکستانی اداکارہ ارمینہ خان نے بھی اچانک منگنی کرکے مداحوں کو خوشخبری دی، تاہم ان کی منگنی کی خبر اس وقت وائرل ہوگئی، جب کہ ایک شخص نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا کہ ارمینا خان پہلے ہی شادی شدہ ہیں۔

اپنے پہلے شادی شدہ ہونے کی خبر سن کر اداکارہ بھی حیران رہ گئیں، اور انہوں نے کہا کہ اگر یہ سچ ہے تو کوئی انہیں ان کی شادی کی تصاویر دکھا دے، وہ دیکھنا چاہتی ہیں کہ وہ شادی کے دن کیسی لگ رہی تھیں؟َ

تبصرے (0) بند ہیں