سام سنگ کا ایک اور اسمارٹ فون سامنے آگیا

24 جولائ 2017
— فوٹو بشکریہ سام سنگ
— فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ نے خاموشی سے اپنی مقبول جے سیریز کا نیا فون گلیکسی جے سیون این ایکس ٹی متعارف کرادیا ہے۔

بلیک اور گولڈ رنگوں میں دستیاب یہ فون ریموایبل پلاسٹک کور کے ساتھ ہے۔

گلیکسی جے سیون این ایکس ٹی میں 5.5 انچ کی ایچ ڈی سپر امولیڈ اسکرین دی گئی ہے جس کا ریزولوشن 1280x720 پکسل ہے۔

مزید پڑھیں : سام سنگ کے 2 بجٹ اسمارٹ فونز سامنے آگئے

اسی طرح 1.6 گیگا ہرٹز کا اوکٹا کور پراسیسر دیا گیا جبکہ دو جی بی ریم کے ساتھ 16 جی بی اسٹوریج موجود ہے، جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 256 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

یہ فون 3000 ایم اے ایچ بیٹری اور اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم سے بھی لیس ہے۔

سام سنگ کے اس فون میں 13 میگا پکسل کا رئیر کیمرہ دیا گیا ہے جس میں ایف 1.9 آپرچر اور ایل ای ڈی فلیش ہے جبکہ فرنٹ پر پانچ میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے۔

یہ فون ڈوئل سم کے ساتھ ہے اور اسے فی الحال بھارت میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

اس کی قیمت 11940 روپے (ساڑھے اٹھارہ ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اگلے مہینے 23 تاریخ کو سام سنگ کی جانب سے رواں سال کا دوسرا فلیگ شپ فون گلیکسی نوٹ 8 بھی متعارف کرایا جائے گا جو کہ اس کمپنی کا سب سے مہنگا فون بھی ثابت ہوگا۔

تبصرے (0) بند ہیں