ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ کم کرنے والی غذا

24 جولائ 2017
یہ بات سوئیڈن میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— شٹر اسٹاک فوٹو
یہ بات سوئیڈن میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— شٹر اسٹاک فوٹو

ایک خاص قسم کی غذا کا استعمال امراض قلب اور فالج سے بچاﺅ میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

یہ بات سوئیڈن میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

لیونڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ بیریز، سبزیوں، دالوں، گریاں، چکن، مچھلی اور اجناس سمیت کم چکنائی والی غذا جسم میں صحت کے لیے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی جبکہ اچھے کولیسٹرول کو بڑھاتی ہے۔

مزید پڑھیں : جو کا دلیہ ہارٹ اٹیک سے بچاؤ کے لیے مفید

تحقیق کے مطابق یہ غذا چربی کے نقصان دہ اجزاءکی سطح کو بھی گھٹاتی ہے، جس سے ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ صحت بخش غذا جسم میں چربی کو بہتر بنا کر ورم کو کم کرتی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ عمر، جسمانی سرگرمیاں اور طرز زندگی خصوصاً غذا کولیسٹرول کی سطح میں اضافے کا باعث بنتی ہیں اور یہ بتانے کی ضرورت نہیں ہائی کولیسٹرول امراض قلب اور فالج جیسے جان لیوا بیماریوں کا خطرہ بڑھانے والا عنصر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کولیسٹرول سے تحفظ دینے والے 10 پھل

جسم میں کولیسٹرول صحت کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے جو کہ ہارمونز، وٹامن ڈی، معدے کے ایسڈز اور دیگر کی پروڈکشن کا کام کرتا ہے تاہم اس کی نقصان دہ سطح میں اضافہ جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ جسمانی وزن میں کمی، نمک کا کم استعمال اور تمباکو نوشی سے گریز کے ذریعے بھی نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی لائی جاسکتی ہے تاہم صحت بخش غذا کا استعمال بھی ضروری ہوتا ہے۔

اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل آف انٹرنل میڈیسین میں شائع ہوئے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

تبصرے (0) بند ہیں