نوکیا 5 پاکستان میں فروخت کے لیے پیش

25 جولائ 2017
فوٹو بشکریہ/ نوکیا
فوٹو بشکریہ/ نوکیا

موبائل فون کمپنی نوکیا کا انیڈرائیڈ سمارٹ فون ’نوکیا 5‘ اب آفیشلی پاکستان میں متعارف کرا دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ نوکیا نے کئی سال بعد رواں سال فروری میں عالمی مارکیٹ کے لیے تین نئے اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز متعارف کرائے تھے جن میں نوکیا 6، نوکیا 5 اور نوکیا 3 موجود ہیں۔

تاہم پاکستان میں اب تک صرف نوکیا 3 اور 5 کو متعارف کرایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: نوکیا کے 3 اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز متعارف

اس فون کو سام سنگ گیلکسی جے7 سے بھی مشابہہ قرار دیا جارہا ہے۔

ڈیزائن اور ڈسپلے

پہلی نظر میں نوکیا 5 بالکل نوکیا 6 جیسا ہی لگا، تاہم صرف سامنے سے ایک جیسے نظر آنے کے علاوہ یہ دونوں فون کافی مختلف ہیں، نوکیا 5 کے پیچھے دیا گیا کیمرا اسٹرپ لمبا ہے۔

اس میں بھی اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے، 2 جی بی ریم، 16 جی بی اسٹوریج اور 3000 ایم اے ایچ بیٹری وغیرہ قابل ذکر ہیں۔

کیمرا

نوکیا فائیو 5.2 انچ کی ڈیوائس ہے جس میں تیرہ میگا پکسلز کا رئیر اور 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ ہے۔

اس فون کی قیمت 21 ہزار 9 سو روپے رکھی گئی ہے۔

خیال رہے کہ نوکیا نے اپنا اب تک کا سب سے کامیاب موبائل فون 3310 رواں سال لانچ کردیا، جسے سترہ سال قبل پہلی بار فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : نوکیا 3310 کی واپسی

نوکیا 3310 کی فروخت 2005 میں ختم کردی گئی تھی اور کمپنی نے اس کے 126 ملین سے زیادہ سیٹس فروخت کیے۔

بارسلونا میں جاری موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران نوکیا 3310 کو متعارف کرایا گیا اور اچھی خبر یہ ہے کہ یہ پہلے کے مقابلے میں اب پہلے سے زیادہ بہتر ہوگیا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں