پاکستان کے سابق کپتان اور عظیم بلے باز یونس خان نے کھیلوں میں لڑکیوں کی شمولیت کو سراہتے ہوئے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ کھیلوں میں حصہ لینے کیلئے اپنی بیٹیوں کی حوصلہ افزائی کریں۔

کراچی میں منعقدہ تقریب میں چیمپیئنز ٹرافی کی فاتح پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، رومان رئیس، فخر زمان، حسن علی، اسد شفیق اور انور علی سمیت یونس خان اور اعظم خان کو گولڈ میڈلز اور کیش ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ شکست کے بعد باوجود ویمن ٹیم کو سپورٹ کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ ہمیں انھیں سپورٹ کرنا چاہیے، والدین کو بھی چاہیے کہ وہ کھیلوں میں حصہ لینے کیلئے اپنی بیٹیوں کی حوصلہ افزائی کریں۔

انہوں نے کہا کہ میری بیٹی کرکٹ کی شوقین ہے اور ہوسکتا ہے مستقبل میں وہ بھی ویمن کرکٹر ہو۔

یونس خان نے کہا کہ وہ اپنے بیٹے کو کرکٹر نہیں بلکہ جہانگیر خان جیسا اسکواش کا کھلاڑی بنانا چاہتے ہیں۔

عظیم بلے باز نے مستقبل میں قومی ٹیم کی مزید کامیابیوں کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انضمام الحق اور محمد یوسف کے جانے کے بعد میں نے اور مصباح نے ذمے داری سنبھالی اور اب بھی ٹیم میں ایسے کھلاڑی ہیں جو ذمے داری سنبھال سکتے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں