'مارک زکربرگ کا علم بہت محدود ہے'

25 جولائ 2017
مارک زکربرگ — اے پی فائل فوٹو
مارک زکربرگ — اے پی فائل فوٹو

ٹیکنالوجی کی دنیا کے دو بڑے ناموں کے درمیان اس وقت زبردست لفظی جنگ جاری ہے۔

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے پیر کو ایک فیس بک لائیو انٹرویو کے دوران آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے حوالے سے کہا تھا کہ جو لوگ اس ٹیکنالوجی کو انسانیت کے خاتمے کا سبب قرار دیتے ہیں، وہ انتہائی 'غیر ذمے دار' ہیں۔

مارک زکربرگ نے یہ بات جس سوال کے جواب میں کی تھی، اس میں ایلون مسک کا نام بھی موجود تھا۔

اس کے جواب میں ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے ٹوئٹر میں جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا 'اس موضوع پر مارک زکربرگ کا علم بہت محدود ہے'۔

ایلون مسک ماضی میں کئی بار کہہ چکے ہیں کہ مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹیکنالوجی انسانیت کو درپیش سب سے سنگین ترین خطرہ ہے۔

دوسری جانب مارک زکربرگ اس حوالے سے مختلف سوچ رکھتے ہیں اور گزشتہ روز ان کا کہنا تھا کہ وہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس کی ترقی کے حوالے سے پرامید ہیں۔

انہوں نے کہا ' میرے خیال میں جو لوگ اس ٹیکنالوجی کو قیامت کا باعث قرار دیتے ہیںمیرے خیال میں یہ بہت زیادہ منفی سوچ ہے اور مجھے لگتا ہے کہ وہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے'۔

مزید پڑھیں : مارک زکربرگ کی زندگی کا بڑا پچھتاوا

ان کا کہنا تھا ' اگلے پانچ سے دس برسوں میں اے آئی ہماری زندگیوں میں بہت زیادہ بہتری لائے گی، اگر آپ اے آئی کے مخالف ہیں، تو آپ کو حادثات سے بچنے کے لیے محفوظ گاڑیوں پر بھی بحث کرنی چاہئے، اور آپ کو بیمار افراد کی بہتر تشخیص کے حوالے سے بھی بات کرنی چاہئے'۔

ایلون مسک نے اس کے جواب میں یہ ٹوئیٹ کیا :

مگر پھر انہیں لگا کہ یہ جواب کافی نہیں تو انہوں نے یہ ٹوئیٹ کیا :

تو ان دونوں میں کون صحیح ہے یہ کہنا تو ناممکن ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں