شان پیپسی بیٹل آف دی بینڈز کے خلاف

25 جولائ 2017
پاکستانی اداکار شان شاہد — ۔
پاکستانی اداکار شان شاہد — ۔

پاکستانی میوزک شو پیپسی بیٹل آف دی بینڈز کا آغاز جلد ہونے والا ہے لیکن اس نے ابھی سے سب کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرلی ہے۔

اس میوزیکل شو میں پاکستان کے کئی نامور اسٹارز موجود ہوں گے جن میں فواد خان کا نام بھی شامل ہیں جو کہ اداکاری کے بعد ایک مرتبہ پھر میوزک کی دنیا میں واپسی کرنے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پیپسی بیٹل آف دی بینڈز: لانچ سانگ میں ماضی کے کامیاب گانے پیش

جہاں اس شو کو شائقین کی خوب داد وصول ہورہی ہے وہیں پاکستان کے کامیاب اداکار شان شاہد نے اسے سخت تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

فلم ’یلغار‘ کے اداکار نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے پیپسی بیٹل آف دی بینڈز پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔

اداکار کو اس شو کا خیال اور اس کا ٹیزر پسند نہیں آیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے یہ تک کہا کہ پیپسی برانڈ کوک برانڈ کی نقل کررہا ہے۔

انہوں نے پیپسی برانڈ کو یہ مشورہ تک دے دیا کہ وہ کرکٹ سے جڑے رہیں کیوں کہ میوزک کا کام کوک کا ہے۔

شان شاہد ان دونوں مشروبات کے برینڈز کی تشہیر کررہے ہیں یا انہیں پیپسی نہیں کوک زیادہ پسند ہے، وجہ وقت ہی بتائے گا تاہم ابھی جو بات ظاہر ہے وہ یہ کہ وہ اس آنے والے شو سے خوش نہیں۔

خیال رہے کہ پیپسی بیٹل آف دی برینڈز کی ایک جھلک کچھ عرصہ قبل ریلیز کی گئی تھی، جس کے بعد حال ہی میں اس کا مکمل گانا ریلیز کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پیپسی بیٹل آف دی بینڈز ٹیزر: فواد اور عاطف کی جھلک

ماضی کے گانوں کو جوڑ کر بنائے گئے اس لانچ سانگ میں فواد خان، عاطف اسلم اور میشا شفی نے پرفارم کیا۔

شو کے دوران جیوری میں موجود ججز 20 سے 30 بینڈز کی پرفارمنس پرکھیں گے، جو شو میں ٹائٹل ایوارڈ جیتنے کے لیے حصہ لے رہے ہیں۔

پیپسی بیٹل آف دی بینڈز رواں ماہ 30 جولائی کو نشر کیا جائے گا۔

تبصرے (0) بند ہیں