پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز بھی محدود سرگرمی دیکھی گئی اور ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ 389 پوائنٹس (0.85 فیصد) اضافے کے بعد 45 ہزار 918 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

اگرچہ 100 انڈیکس میں 7 کروڑ 90 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 7 ارب ایک کروڑ روپے رہی، لیکن اس کے باوجود یہ گزشتہ روز کے مقابلے میں زیادہ ہیں اور پیر کے روز 5 کروڑ 30 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا تھا۔

شیئرز کا مجموعی حجم بھی گزشتہ روز کے 10 کروڑ 60 لاکھ شیئرز کے مقابلے میں بہتری کے بعد 20 کروڑ 22 کروڑ 4 لاکھ شیئرز رہا۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے تجزیہ کار کے نوٹ کے مطابق ’کاروباری سرگرمی کے لحاظ سے دوسرے درجے کے شیئرز 30 فیصد حجم کے ساتھ نمایاں رہے، جس سے مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی آئی۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز

سب سے زیادہ کاروباری سرگرمی انجینئرنگ کے شعبے میں دیکھی گئی جس میں 3 کروڑ 47 لاکھ شیئرز خرید و فروخت ہوئے۔

مجموعی طور پر 372 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 259 کی قیمتوں میں اضافہ، 101 کی قیمتوں میں کمی اور 12 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تبصرے (0) بند ہیں