کترینا کیف کے پش اپس کی ویڈیو وائرل

اپ ڈیٹ 29 جولائ 2017
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بولی وڈ سلطان سلمان خان اور بار بی ڈول کترینہ کیف کی آنے والی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ تو رواں برس دسمبر میں ریلیز ہوگی، تاہم ابھی سے ہی فلم کی شوٹنگ کی تصاویر اور ویڈیوز نے دھوم مچادی ہے۔

بار بی ڈول کترینہ کیف نے ٹائیگر زندہ ہے کی شوٹنگ کے دوران ریکارڈ کی گئی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی، جس میں وہ کسی ماہر فٹنیس ٹرینر کی طرح پش اپس لگاتی نظر آ رہی ہیں۔

ڈیڑھ منٹ سے کم دورانیے کی ویڈیو میں کترینہ کیف نے پہلے دونوں ہاتھوں کے سہارے 4 پش اپس لگائے، جب کہ بعد میں انہوں نے ایک ہاتھ کے سہارے بھی اتنے ہی پش اپس لگائے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹائیگر زندہ ہے کے لیے کترینہ کیف کی خصوصی تیاری

آخر میں کترینہ کیف نے ہاتھوں کے بغیر پش اپس لگانے کی کوشش کی، مگر ایک پش اپس کے بعد ہی وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکیں، اور گرگئیں۔

Warming up on set . @rezaparkview

A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif) on

اسی دوران ویڈیو میں یہ بھی دکھایا گیا کہ کترینہ کیف کے بغیر ہاتھوں کے پش اپس حقیقی نہیں بلکہ مصنوعی ہیں، کیوں کہ کترینہ کیف کے ٹرینر نے اداکارہ کے پاؤں کو سٹنٹ کے لیے استعمال ہونے والی لکڑی کے ذریعے اوپر نیچے کر رہے تھے۔

مزید پڑھیں: ٹائیگر زندہ کے سیٹ پر کترینہ اور سلمان کا رومانس

کترینہ کیف کی جانب سے بغیر ہاتھوں کے پش اپس کی ویڈیو کو اب تک 13 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے، جب کہ سیکڑوں لوگوں نے اس پر کمنٹ بھی کیے۔

اس سے پہلے اداکارہ نے فلم کی شوٹنگ کی ایک اور ویڈیو بھی انسٹاگرام پر شیئر کی تھی، جس میں وہ پانی میں سرفنگ کرتی نظر آرہی ہیں، مگر وہ اپنی کشت سے سرفرنگ کے دوران گرجاتی ہیں۔

First time surfing in Essaouira 🏄🏻‍♀️

A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif) on

کترینہ کیف کی سرفنگ کی ویڈیو کو بھی 6 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان اور کترینہ کا 'خفیہ افیئر' ؟

اس سے پہلے مارچ میں ہی فلم کے ڈائریکٹر علی عباس نے کترینہ کیف اور سلمان خان کی ایک تصویر شیئر کی تھی، جس میں وہ ایک فلم کے منظر کے دوران ایک دوسرے کے انتہائی قریب کھڑے نظر آ رہے تھے۔

خیال رہے کہ ٹائیگر زندہ ہے سلمان خان اور کترینہ کیف کی 2012 میں آنے والی بلاک بسٹر فلم ایک تھا ٹائیگر کا سیکوئل ہے۔

ان دنوں ٹائیگر زندہ ہے کی شوٹنگ مراکشی میں جاری ہے، جب کہ اس سے پہلے فلم کی شوٹنگ یورپ، خلیجی ممالک سمیت افریقی ممالک اور بھارت میں بھی ہوئی، فلم کو رواں برس دسمبر میں ریلیز کیا جائے گا۔

تبصرے (0) بند ہیں