فرنٹ کے ساتھ بیک ڈسپلے والا پہلا فون

27 جولائ 2017
— فوٹو بشکریہ میزو
— فوٹو بشکریہ میزو

چینی کمپنی میزو نے ایسا فلیگ شپ فون متعارف کرا دیا ہے جس کے ایک فیچر کا مقابلہ سام سنگ، ایپل یا کوئی اور کمپنی نہیں کرسکتی ہے۔

یہ درحقیقت میزو پرو 7 اور پرو سیون پلس فونز دنیا کے پہلے فونز ہیں جن میں فرنٹ کے ساتھ بیک کور پر بھی ایک ڈسپلے اسکرین دی گئی ہے۔

اور اس اسکرین کے ساتھ آپ ایک پرفیکٹ سیلفی ڈوئل رئیر کیمرے سے لے سکتے ہیں۔

اس فون کی تیاری کے لیے کمپنی نے ایک مشہور ڈیزائن اسٹوڈیو فراگ کی خدمات حاصل کیں اور 1.9 انچ کی امولیڈ ٹچ اسکرین بیک پر نصب کردی۔

مزید پڑھیں : کیا یہ ثابت ہوگا سب سے منفرد فون؟

یہ سیکنڈ ڈپسلے اسکرین اس وقت خودکار طور پر روشن ہوجاتی ہے جب آپ فون کو فلپ کرتے ہیں،جبکہ یہ مختلف نوٹیفکیشن کے ساتھ میوزک پلیئر اور ایک مررر کے ساتھ ہے تاکہ سیلفی لی جاسکے۔

فوٹو بشکریہ میزو
فوٹو بشکریہ میزو

یہ پہلا اینڈرائیڈ اسمارٹ فون ہے جس میں کوالکوم کی بجائے میڈیا ٹیک کے نئے پراسیسر ہیلیو ایکس 30 کو استعمال کیا گیا ہے۔

میزو پرو 7 کی فرنٹ اسکرین 5.2 انچ امولیڈ ڈسپلے کے ساتھ ہے جبکہ پرو سیون پلس میں 5.7 انچ کی کواڈ ایچ ڈی سپر امولیڈ اسکرین دی گئی ہے۔

یہ دونوں فون ایک جیسے کیمروں کے ساتھ ہے، یعنی فرنٹ پر 16 میگا پکسل جبکہ بیک پر 12 میگا پکسل کے ڈوئل کیمرے۔

پرو سیون میں 3000 ایم اے ایچ جبکہ پرو سیون پلس میں 3500 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جبکہ کمپن کا کہنا ہے کہ پرو سیون پلس کی بیٹری آدھے گھنٹے 67 فیصد تک چارج ہوسکت یہے جس کے لیے ایم چارج 4.0 نامی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چینی کمپنی نے ایپل اور سام سنگ کو پیچھے چھوڑ دیا

پرو سیون میں 4 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے اور اس کی قیمت 500 ڈالرز کے قریب ہے جبکہ اس کا ایک سستا ورژن بھی ہے جس میں پراسیر ہیلیو پی 25 اور اسٹوریج 64 جی بی ہے، جس کی قیمت 430 ڈالرز ہے۔

پرو سیون پلس سکس جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ 530 ڈالرز جبکہ اس کا 128 جی بی والا ورژن 600 ڈالرز کے قریب ہے۔

یہ فون پانچ اگست سے چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا اور کمپنی کے مطابق ستمبر میں اسے دیگر ممالک میں متعارف کرایا جائے گا۔

تبصرے (0) بند ہیں