گوگل نے اپنے سرچ انجن میں ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے انتہائی مفید فیچر انسٹنٹ سرچ کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ فیچر 2010 میں متعارف کراتے ہوئے اسے سرچ کا مستقبل قرار دیا گیا تھا اور دعویٰ کیا گیا تھا کہ اگر زمین کا ہر فرد سرچ کو استعمال کریں تو وہ روزانہ ساڑھے تین ارب سیکنڈز بچا سکتا ہے۔

اس فیچر کے تحت جب کوئی گوگل پر سرچ کرنے کے لیے کچھ لکھتا ہے تو یہ سرچ انجن اسے مکمل کرنے کے لیے الفاظ خودکار طور پر انٹر کا بٹن ہٹ کرنے سے پہلے سامنے لے آتا ہے۔

مزید پڑھیں : گوگل سرچ انجن کے خاتمے کا آغاز؟

اس حوالے سے سجیشن اس وقت تک سامنے آتے رہتے ہیں جب تک آپ سرچ بار پر ٹائپ کرتے ہیں اور مناسب لگنے پر کسی ایک کو منتخب کیا جاسکتا ہے۔

گوگل نے اب اپنے بیان میں بتایا کہ 2010 میں اس فیچر کے ذریعے صارفین کو معلومات تک رسائی جلد از جلد دینے کا مقصد ہماری نظر میں تھا۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

تاہم اب زیادہ تر افراد گوگل سرچ کو اسمارٹ فون پر استعمال کرتے ہیں تو یہ فیچر اب زیادہ کارآمد نہیں رہا اور اسی لیے ہم نے گوگل انسٹنٹ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ہم تیز تر سرچ پر زیادہ توجہ مرکوز کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں : گوگل پر لوگ کیا سرچ کرتے ہیں؟

یہ فیچر کبھی بھی اسمارٹ فون میں نہیں دیا گیا تھا اور نہ ہی گوگل ایپ پر تھا۔

تاہم اب ڈیسک ٹاپ پر ویب براﺅزر پر کچھ سرچ کرنے کے لیے ٹائپ کرنے پر نتائج اسی وقت سامنے آئیں گے جب آپ انٹر بٹن کو ہٹ کریں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں