کیا آپ نے فیس بک ایپ کے اندر چھپے ایک خفیہ نیوز فیڈ کو دیکھا جو آپ کے نیوز فیڈ میں موجود ہے ؟

جی ہاں واقعی فیس بک میں ایکسپلور فیڈ کے نام سے ایک اور نیوز فیڈ متعارف کرا دیا گیا ہے جو کہ انتہائی کارآمد اور ممکنہ طور پر آپ کو پسند آنے والی ویڈیوز اور دیگر لنکس سے بھرپور ہوسکتا ہے۔

اس نیوز فیڈ میں ایسی تصاویر، ویڈیوز اور مضامین وغیرہ کو پیش کیا جائے گا جو صارف کی دلچسپی کے مطابق ہوں گی مگر ان کا تعلق ایسے پیچز سے ہوگا جنھیں لائیک یا فالو نہیں کیا جارہا ہوگا۔

مزید پڑھیں : فیس بک پر مفت وائی فائی نیٹ ورک کیسے تلاش کریں؟

درحقیقت یہ ٹیب انسٹاگرام کے سرچ اور ایکسپلور ٹیب سے ملتی جلتی ہے۔

فیس بک اس ایکسپلور ٹیب کے ذریعے صارفین کو ایسے پیجز میں دلچسپی لینے میں مجبور کرے گی جنھیں وہ لائیک یا فالو نہ کررہے ہو اور ان کا مواد نیوزفیڈ پر نظر نہ آتا ہو۔

یہ ٹیب فیس بک کی جانب سے صارفین کو زیادہ سے زیادہ ویڈیوز دیکھنے پر مجبور کرنے کی حکمت عملی کا بھی حصہ ہے۔

اگر آپ نے فیس بک کے اس چھپے ہوئے نیوز فیڈ یا فیچر کو نہیں دیکھا تو اس کا آسان طریقہ ضرور جان لیں۔

یہ بھی پڑھیں : فیس بک نیوز فیڈ ایک بار پھر تبدیل

اینڈرائیڈ

فوٹو بشکریہ سی نیٹ ڈاٹ کام
فوٹو بشکریہ سی نیٹ ڈاٹ کام

اپنے اسمارٹ فون یا ٹیبلیٹ پر فیس بک ایپ کو اوپن کریں۔

اب مینیو بٹن کو کلک کریں۔

اس کے بعد فیورٹس سیکشن پر کلک کرکے ایکسپلور فیڈ پر جائیں۔

آئی او ایس

فوٹو بشکریہ سی نیٹ ڈاٹ کام
فوٹو بشکریہ سی نیٹ ڈاٹ کام

اپنے آئی فون یا آئی پیڈ پر فیس بک ایپ کو اوپن کریں اور مینیو بٹن پر کلک کریں۔

اب فیورٹس سیکشن پر اسکرول ڈاﺅن کرکے ایکسپلور فیڈ پر کلک کریں۔

اگر آپ کو یہ فیڈ وہاں نظر نہ آئے تو More پر کلک کریں جہاں آپ اسے دیکھ سکیں گے۔

ایک بار جب آپ ایکسپلور فیڈ پر پہنچ جائیں گے تو وہ نیوزفیڈ کی طرح ہی کام کرے گا۔

آپ پوسٹس کو لائیک، کمنٹ اور شیئر کرسکیں گے یا مختلف پیجز اور اکاﺅنٹس کو دیکھ سکیں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں