پولیس نے کراچی کے مضافاتی علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں ایک کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دو مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع پر شاہ لطیف ٹاؤن میں ایک گھر میں کارروائی کی گئی جہاں دو افراد موجود تھے جنھوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں افراد ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والے افراد میں سے ایک شناخت ابو حذیفہ تنطیمی کے نام سے ہوئی جبکہ دوسرے کی شناخت نہ ہوسکی۔

سینیئرسپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) راؤ انوار کے مطابق دونوں ہلاک افراد القاعدہ برصغیر کے اراکین تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ افراد ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) فیض شگری سمیت سیکیورٹی اہلکاروں، مخالف مسلک کے افراد اور احمدیوں کے قتل میں ملوث تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ میبنہ دہشت گردوں کے قبضے سے ایک رائفل، ایک پستول اور چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں