ویسے تو اس میں کوئی شک نہیں کہ فروٹ اور سبزیاں صحت کے لیے بہتر ہی ہوتی ہیں، تاہم کچھ فروٹ ایسے ہیں جن میں انسانی صحت کو بہتر بنانے کے حیران کن فوائد موجود ہیں۔

چکوترے کا شمار بھی ایسے فروٹس میں ہوتا ہے، جن کے انسانی صحت پر کئی بہتر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

چکوترے کی خاص بات یہ ہے کہ یہ اتنا مہنگا بھی نہیں، اور عام مارکیٹ سے بھی آسانی سے مل جاتا ہے، اس فروٹ کا شمار عام فروٹس میں ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چکوترے کے 5 فوائد

ماہرین صحت کے مطابق چکوترے کے اجزاء انسانی جسم کے خراب کولیسٹرول کے خلاف جنگ کرکے انسانی ہاضمے کو بہتر بناتے ہیں، جب کہ یہ اضافی ون کو بھی کم کرنے میں حیران کن طور پر مددگار ثابت ہوتا ہے۔

اگر کہا جائے کہ چکوترا سپر فوڈ ہے تو اس میں کوئی بھی غلط بات نہ ہوگی۔

ہیلتھ جرنل میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق اگر ہر کھانے سے پہلے چکوترے کا جوس پیا جائے یا آدھا چکوترا کھایا جائے تو اس عمل سے نہ صرف ہاضمے کا نظام درست ہوتا ہے، بلکہ حیران کن طور پر وزن بھی کم ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: فروٹ کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟

یہی نہی اگر چکوترے کے جوس یا فروٹ کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے گا تو اس سے نہ صرف کولیسٹرول کم ہوگا، بلکہ اس سے انسانی جسم میں پیدا ہونے والے کینسر کے جراثیم کا بھی خاتمہ ہوگا۔

صحت جرنل میں شائع مضمون کے مطابق چکوترے کو استعمال کرنے والے افراد کے جسم میں نمکیات کی مقدار برقرا رہتی ہے، جب کہ اس سے بلڈ پریشر کی روانی پر بھی کوئی فرق نہیں پڑتا، اور انسان بلڈ پریشر کے مسئلے سے بھی محفوظ رہتا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں