چینی کمپنی فا موٹرز نے اپنی نئی گاڑی وی 2 پاکستان میں متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

پرو پاکستانی کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ پہلی چینی گاڑی ہے جو مکمل طور پر پاکستان میں اسمبل ہوئی ہے۔

فا موٹرز چینی حکومت کے زیرتحت گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی ہے اور اس کی نئی گاڑی کو متعارف کرانے کا اعلان ایک ایونٹ کے دوران کیا گیا۔

مزید پڑھیں : پاکستان میں چینی گاڑی فروخت کے لیے پیش

اس ایونٹ کے دوران پاکستان میں کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر بلال آفریدی نے بتایا کہ اب تک ڈھائی ارب روپے کی ابتدائی سرمایہ کاری کی جاچکی ہے اور مقامی سطح پر اسمبل کرنے کے سیٹ اپ کو بہتر بنانے کے لیے مزید 1.3 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

پاکستان میں اسمبل ہونے والی یہ پہلی چینی گاڑی یورو فور اسٹینڈرڈ کی ہے جس میں 1.3 لیٹر 16 والوو فور سلینڈر انجن دیا دیا گیا ہے جبکہ فائیو اسپیڈ مینوئل بھی موجود ہیں۔

کمپنی کے مطابق اس گاڑی کے ایندھن کی اوسط 10 کلو میٹر فی لیٹر ہے اور یہ 37 لیٹر کے فل ٹینک کے ساتھ 333 کلومیٹر تک کا سفر کرسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چینی کمپنی کا جلد پاکستان میں گاڑیاں تیار کرنے کا منصوبہ

گاڑی میں پاور ونڈوز، پاور اسٹیئرنگ، 2 اسپیکر اسٹیریو سسٹم، پاور لاک ڈور اور اے سی وغیرہ موجود ہیں۔

اس کا بیرونی ڈیزائن آپ اوپر تصویر میں دیکھ سکتے ہیں جو دیکھنے میں تو کافی خوبصورت ہے اور جاپانی گاڑیاں کے مقابلے میں کافی نمایاں لگتا ہے۔

کہا جارہا ہے کہ یہ گاڑی براہ راست ٹویوٹا وٹز، ٹویوٹا پاسو، ڈائی ہاٹسو شیراڈ، میرا، ٹویوٹا یاریز، سوزوکی ویگنر، سوزوکی سوئفٹ اور کلٹس کے لیے بڑی حریف ثابت ہوسکتی ہے۔

اس گاڑی کی قیمت 10 لاکھ 69 ہزار روپے رکھی گئی ہے اور کمپنی پاکستان میں مستقبل قریب میں مزید کم قیمت گاڑیاں متعارف کرانے کی بھی خواہشمند ہے۔

تبصرے (5) بند ہیں

ch shahzad Aug 15, 2017 06:18pm
fuel average 10 km per liter .....mistake or true ...
یمین الاسلام زبیری Aug 15, 2017 06:55pm
یہ یقینا ایک اچھی خبر ہے۔ گاڑی کی قیمت بھی مناسب لگتی ہے۔ البتہ مجھے تنقید کی چونکہ عادت ہے اس لیے لکھ رہا ہوں کہ اوپر تصویر میں چینی اور انگریزی میں تو گاڑی کا نام ہے لیکن اردو میں بھی ہوتا تو اچھا ہوتا۔
Imran Aug 15, 2017 11:39pm
@ch shahzad mistake i am using it average 14-16 km / liter with AC
نسیم Aug 16, 2017 05:50pm
@Imran: As you have mentioned that you own the car. Could you compare it with other cars and mention whether you are satisfied with your decision? - Are spare parts easily available / cheap? - Does local mechanic understands the car and repairing is hassle free? Basically I might use this car in rural area so need your input. Thanks
کاشف اللہ بندہ Aug 16, 2017 08:59pm
ویسے گاڑی کی خصوصیات کو بہترین طریقے سے وضاحت کی گئی ہے تاہم اگر میں اس بات کی اطلاع بھی دے دی جاتی کہ گاڑی کتنے ہارس پاور کی ہے تو اچھا ہوتا۔