نوکیا کا پہلا فلیگ شپ اینڈرائیڈ فون

اپ ڈیٹ 17 اگست 2017
— فوٹو بشکریہ دی ورج
— فوٹو بشکریہ دی ورج

نوکیا نے کئی برس بعد 3310 اور اینڈرائیڈ فونز کے ذریعے اسمارٹ فون مارکیٹ میں واپسی کی ہے اور اب اس کا پہلی فلیگ شپ ڈیوائس متعارف کرادی گئی ہے۔

نوکیا فونز کی فروخت کا لائسنس رکھنے والی فن لینڈ کی کمپنی ایچ ایم ڈی گلوبل نے کمپنی کا پہلا فلیگ شپ اینڈرائیڈ لندن میں ایک ایونٹ کے دوران متعارف کرایا۔

نوکیا ایٹ نامی یہ فون 5.3 انچ ڈسپلے (2560x1440) کے ساتھ ہوگا جبکہ اس میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 835 پراسیسر دیا گیا ہے اور اس طرح یہ سام سنگ کے گلیکسی ایس ایٹ جتنا طاقتور ہے۔

اسی طرح فون میں فور جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج بھی موجود ہے۔

مزید پڑھیں : نوکیا کا 'آئی فون کلر' فلیگ شپ فون

ویسے تو یہ وہ فیچرز ہیں جو رواں سال اکثر فلیگ شپ فون میں متوقع ہیں مگر نوکیا نے دیگر کے برعکس بڑے ڈسپلے بیزل کو ترجیح دی ہے حالانکہ اس وقت ایج لیس ڈسپلے کا رجحان زیادہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

نوکیا ایٹ 7.3 ملی میٹر پتلا فون ہے اور یہ اس کمپنی کا پہلا اینڈرائیڈ فون ہے جس میں زیسسز آپٹکس کیمرہ فرنٹ اور بیک پر دیا گیا ہے۔

اس فون کے بیک تیرہ میگا پکسل کے ڈوئل کیمرہ دیئے گئے ہیں جن میں سے ایک مونوکروم کیمرہ ہے اور کمپنی کے مطابق اس میں ' botie ' موڈ دیا گیا ہے۔

botie موڈ اس طرح کام کرے گا— فوٹو بشکریہ ایچ ایم ڈی
botie موڈ اس طرح کام کرے گا— فوٹو بشکریہ ایچ ایم ڈی

اس موڈ کے تحت فرنڈ اور بیک کیمروں کو ایک ساتھ متحرک کرکے تصویر یا ویڈیو لی جاسکتی ہے جبکہ نوکیا ایٹ میں اس فیچر سے ویڈیو کو فیس بک یا یوٹیوب پر براڈ کاسٹ بھی کیا جاسکے گا۔

اس کے فرنٹ پر بھی تیرہ میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے۔

اس فون میں پہلی بار نوکیا کا اوزو آڈیو فیچر بھی دیا گیا ہے جس کے ذریعے ویڈیوز کو 360 ڈگری آڈیو کے ساتھ لیا جاسکے گا اور لائیو اسٹریم میں مددگار ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : نوکیا 8 کی پہلی جھلک سامنے آگئی

اس فون میں آل ویز آن ڈسپلے بھی دیا گیا ہے جبکہ ایل سی ڈی ڈسپلے ہے جو کہ بیٹری کو زیادہ جلدی ختم نہیں ہونے دیتا۔

فی الحال یہ فون اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ ہے تاہم اینڈرائیڈ او کی آمد کے بعد اسے اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

یہ فون چار رنگوں میں دستیاب ہوگا اور اسے ستمبر میں سب سے پہلے یورپ میں 705 ڈالرز (لگ بھگ 75 ہزار پاکستانی روپے) کے عوض فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

تبصرے (0) بند ہیں