کیا آپ کو اپنی فیس بک ایپ کچھ سوگوار تو محسوس نہیں ہوئی، یعنی شوخ نیلا رنگ بہت کم جبکہخاکستری یا گرے رنگ کچھ زیادہ نظر تو نہیں آرہا ہے؟ تو اس کی وجہ یہ نہیں کہ یہ انٹرنیٹ کے لیے یوم سوگ ہے۔

درحقیقت فیس بک چاہتی ہے کہ لوگ موبائل پر زیادہ سے زیادہ چیٹ اور براﺅز کریں اور اس مقصد کے لیے اس نے نیوز فیڈ کو مکمل طور پر ری ڈیزائن کردیا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اب پہلے سے زیادہ سپاٹ اور زیادہ گرے ایپ بن چکی ہے۔

فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ سب سے بڑی تبدیلی کمنٹس کے سیکشن میں کی گئی ہے، جہاں اب ہر رئیپلائی کا اپنا ببل ہوگا، یعنی ٹیکسٹ ہلکے گرے رنگ کے ڈبے کے اندر نمایاں ہوگا، جبکہ کوئی صارف کسی پوسٹ پر ری ایکشن ایموجی کے ذریعے ردعمل ظاہر کرے گا تو وہ میسج کے نیچے شو ہونے کی بجائے سائیڈ میں چلا جائے گا، جیسا آپ نیچے تصویر میں فرق دیکھ سکتے ہیں۔

فوٹو بشکریہ فیس بک
فوٹو بشکریہ فیس بک

اسی طرح باقی سیکشن بھی کچھ سپاٹ اور زیادہ گرے ہوجائیں گے اور فیس بک کے مطابق اس کا مقصد پوسٹس کو زیادہ آسانی سے پڑھنے میں مدد دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فیس بک کے سامنے آپ کا کوئی راز چھپا نہیں

لنک پریویو اب پہلے سے زیادہ بڑے نظر آئیں گے اور ایسا ہی کچھ لائیک، کمنٹ اور شیئر آئیکونز کے ساتھ بھی ہوا ہے۔

مگر صارفین کو جو سب سے بڑا دھچکا لگے گا وہ پروفائل تصویر کے ڈسپلے ہونے کا مختلف انداز ہے، جو اب چوکور کی بجائے گول ہوگیا ہے۔

فوٹو بشکریہ فیس بک
فوٹو بشکریہ فیس بک

یہ وہ تبدیلی ہے جو ٹوئٹر میں رواں سال جون میں متعارف کرائی گئی تھی اور اب فیس بک بھی اس سے متاثر لگتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فیس بک ڈیٹا کیلئے پاکستانی درخواستوں میں اضافہ

ایک اور چیز جو صارفین کو گراں گزر سکتی ہے، وہ پوسٹس کا نیا فارمیٹ ہے جس میں تمام نیوز آرٹیکل کچھ انسٹنٹ آرٹیکل جیسے نظر آئیں گے، تاہم وہ زیادہ تیز کھل سکیں گے، جیسا کمپی کا دعویٰ ہے۔

اور آخر میں فیس بک نے پوسٹ پڑھنے کے لیے نئی نیوی گیشن بھی متعارف کرادی ہے جبکہ یا بیک بٹن بھی دیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ فیس بک
فوٹو بشکریہ فیس بک

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں