پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں گزشتہ روز کی شدید مندی کے بعد بدھ کے روز کچھ بہتری دیکھنے میں آئی اور ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ 288 پوائنٹس کے اضافے سے 44 ہزار 187 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کاروباری سیشن کے دوران انڈیکس کی کم ترین سطح 43 ہزار 782 پوائنٹس رہی، تاہم کاروبار کے اختتام سے کچھ وقت قبل یہ 44 ہزار 333 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچا۔

بدھ کے روز 100 انڈیکس میں 8 کروڑ 70 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں کی مالیت 7 ارب 9 کروڑ روپے رہی۔

کاروبار کے دوران ٹیکسٹائل سیکٹر کا غلبہ رہا جس میں 2 کروڑ 25 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا، جبکہ انجینئرنگ اور سیمنٹ کے شعبے دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

مجموعی طور پر 357 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 193 کی قدر میں اضافہ، 149 کی قدر میں کمی اور 15 کی قدر میں استحکام رہا۔

تبصرے (0) بند ہیں