پاک فضائیہ کا طیارہ سرگودھا کے قریب گر کر تباہ

اپ ڈیٹ 17 اگست 2017
حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا گیا—۔ڈان نیوز
حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا گیا—۔ڈان نیوز

سرگودھا: پاک فضائیہ کا ایف سیون پی جی ( F-7PG) طیارہ سرگودھا کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، تاہم پائلٹ محفوظ رہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ایف 7 پی جی ایئرکرافٹ معمول کی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔

ترجمان کے مطابق طیارے میں ایک ہی پائلٹ سوار تھا، جو حادثے میں محفوظ رہا۔

فضائیہ ترجمان کے مطابق طیارے کے حادثے کے نتیجے میں زمین پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا گیا۔

مزید پڑھیں: پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کرتباہ، پائلٹ شہید

رواں ماہ 9 اگست کو بھی پاک فضائیہ کا ایک تربیتی ایف سیون طیارہ فنی خرابی کے باعث میانوالی سبزہ زار کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس کے نتیجے میں پائلٹ محمد ذیشان شہید ہوگئے تھے۔

اس سے قبل رواں سال 25 مئی کو بھی پاک فضائیہ کا ایف 7 پی جی طیارہ میانوالی کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا تاہم حادثے میں طیارے کے پائلٹ محفوظ رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: جھنگ: پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ

اسی ماہ 2 مئی کو بھی پاک فضائیہ کا ایک میراج طیارہ پنجاب کے ضلع جھنگ میں معمول کی تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

یاد رہے کہ نومبر 2015 میں میانوالی میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ ایف ٹی- 7 گر کر تباہ ہونے سے خاتون فلائنگ آفیسر مریم مختیار شہید ہوگئی تھیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

FURQAN SHAIKH Aug 18, 2017 12:08am
what is this?every 2 weaks one plane come down.hello thiss is not a gt road please take care