شاہ رخ خان، دلیپ کمار کے ’منہ بولے بیٹے‘

سائرہ بانو نے شاہ رخ خان کو دلیپ کمار کا منہ بولا بیٹا قرار دیا — ۔
سائرہ بانو نے شاہ رخ خان کو دلیپ کمار کا منہ بولا بیٹا قرار دیا — ۔

بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے علیل دلیپ کمار کے گھر ان سے ملاقات کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے ٹوئٹر پر شاہ رخ خان کی سے ان کی اور دلیپ کمار کی ملاقات کی تصاویر شیئر کیں، اور شاہ رخ خان کو اپنا ’منہ بولا بیٹا‘ قرار دیا۔

بولی وڈ لائف کی رپورٹ کے مطابق سائرہ بانو سے جب اس حوالے سے پوچھا گیا تو اداکارہ نے کہا کہ ’عامر اور سلمان سے تو دلیپ صاحب اور میری ملاقات ہوتی رہتی ہے، تاہم کئی سالوں سے شاہ رخ خان سے ملاقات کرنا کافی مشکل ہے، یہ میں نے شاہ رخ سے بھی کہا تھا جس کے بعد انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ ہم سے ملنے آئیں گے‘۔

مزید پڑھیں: دلیپ کمار اپنی موت کی جھوٹی خبروں سے پریشان

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں ہمیشہ کہتی آرہی ہوں کہ اگر ہمارا بیٹا ہوتا تو وہ یقیناً شاہ رخ جیسا نظر آتا، دلیپ صاحب اور شاہ رخ خان ایک دوسرے سے بہت ملتے ہیں اور ان کے بال بھی ایک جیسے ہی ہیں‘۔

خیال رہے کہ 94 سالہ دلیپ کمار کو رواں ماo کڈنی میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کی طبیعت میں کوئی خاطر خواہ بہتری نہیں آپا رہی تھی جس کے بعد اداکارہ کو آئی سی یو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

جس کے بعد 9 اگست کو طبیعت میں بہتری کے باعث انہیں ہسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں