پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کے روز مندی کا رجحان رہا اور بینچ مارک ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ میں ایک ہزار 51 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

شدید مندی کے باعث 100 انڈیکس 44 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے نیچے آگیا اور 2.38 فیصد کمی کے بعد 43 ہزار 136 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کاروباری سیشن کے آغاز میں انڈیکس 44 ہزار 257 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچا تاہم پھر اس میں مسلسل گراوٹ دیکھی گئی۔

ہنڈریڈ انڈیکس میں کُل 7 کروڑ 76 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا جن کی مالیت 6 ارب 75 کروڑ روپے رہی۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں منگل کی مندی کے بعد بہتری

کاروبار کے دوران کمرشل بینک کا شعبہ 2 کروڑ 11 لاکھ شیئرز کی خرید و فروخت کے ساتھ سب سے نمایاں رہا۔

مجموعی طور پر 358 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا جن میں سے صرف 50 کی قدر میں اضافہ اور 10 میں استحکام رہا، باقی تمام کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی رہی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں