یہ غذا کینسر کا خطرہ بڑھائے

17 اگست 2017
یہ انتباہ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— شٹر اسٹاک فوٹو
یہ انتباہ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— شٹر اسٹاک فوٹو

اگر تو آپ کو فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس جاکر کھانا جیسے برگر یا پیزا وغیرہ پسند ہے تو ایک جان لیوا بیماری آپ کو شکار بنا سکتی ہے۔

یہ انتباہ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

اس سے پہلے یہ بات سامنے آچکی ہے کہ جنک فوڈ کا استعمال موٹاپے کے شکار افراد کو مختلف امراض کا شکار بنا سکتا ہے۔

مگر ایریزونا یونیورسٹی کی اس تحقیق میں پہلی بار بتایا گیا کہ یہ عادت کینسر جیسے جان لیوا مرض کا خطرہ موٹاپے یا عام وزن کے حامل دونوں افراد کے لیے بڑھا دیتی ہے۔

تحقیق کے مطابق برگر، پیزا اور چکن نگٹس وغیرہ کینسر کا خطرہ عام وزن کے حامل افراد میں 10 فیصد تک بڑھا دیتے ہیں۔

تحقیق کے دوران خواتین پر توجہ دی گئی تھی مگر محققین کے مطابق اس غذا کا اثر دونوں جنسوں پر یکساں انداز سے ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں : جگر کو امراض سے کیسے بچائیں؟

انہوں نے مزید بتایا کہ نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ صرف وزن کو کنٹرول رکھنا موٹاپے سے جڑے کینسر کی اقسام سے تحفظ دینے میں کچھ خاص مددگار ثابت نہیں ہوتا۔

تحقیق کے مطابق تیس فیصد کینسر کے کیسز کی روک تھام غذا میں تبدیلی لاکر ممکن ہے۔

اس تحقیق کے دوران زیادہ چربی والی غذاﺅں کا خواتین کے جسموں پر مرتب ہونے اثرات کا جائزہ لیا گیا جن میں سے بیشتر کا وزن معمول کے مطابق تھا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ یہ غذا میٹابولزم میں ایسی تبدیلیاں لاتی ہے جو کینسر کے باعث بننے والے خلیات کی سطح بڑھانے کا باعث بن سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : فاسٹ فوڈ کھانے کے شوقین ہیں؟

طبی ماہرین کے مطابق زیادہ کیلوریز والی غذا جیسے فاسٹ فوڈ جسمانی وزن میں اضافے کا باعث بنتی ہے اور موٹاپا کینسر کی تیرہ اقسام کا خطرہ بڑھاتا ہے، تو یہ اچھا خیال ہوگا کہ اس طرح کی غذا کا کبھی کبھار ہی استعمال کیا جائے۔

اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل آف دی اکیڈمی آف نیوٹریشن اینڈ ڈائیٹیکس میں شائع ہوئے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Afaq ali Aug 18, 2017 11:10am
there is no page of technology?