ایما اسٹون 2017 میں سب سے زیادہ کمانی والی اداکارہ

ایما اسٹون نے 12 ماہ میں سب سے زیادہ پیسے کمائے—فوٹو: اے ایف پی
ایما اسٹون نے 12 ماہ میں سب سے زیادہ پیسے کمائے—فوٹو: اے ایف پی

آسکر ایوارڈ یافتہ نوجوان ہولی وڈ اداکارہ ایما اسٹون نے تمام ہیروئنز کو مات دیتے ہوئے رواں برس کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ کا اعزاز حاصل کرلیا۔

خوبرو اداکارہ نے یہ اعزاز 27 سالہ ہولی وڈ ایکٹریس جینیفر لورنس سے چھینا۔

معروف امریکی میگزین فوربز نے 2017 کی سب سے زیادہ کمانی والی اداکارائوں کی فہرست جاری کردی۔

یہ بھی پڑھیں: 2017 میں سب سے زیادہ کمانے والی شخصیات

فہرست میں پہلے نمبر پر 28 سالہ ایما اسٹون کو رکھا گیا ہے، جنہوں نے گزشتہ 12 ماہ میں 2 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالرز کمائے، دوسرے نمبر پر جینیفر اینسٹن رہیں، جنہوں نے گزشتہ ایک سال میں 2 کروڑ 55 لاکھ امریکی ڈالر کی کمائی کی۔

جینیفر لورنس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں—فوٹو: اے ایف پی
جینیفر لورنس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں—فوٹو: اے ایف پی

گزشتہ برس پہلے نمبر پر رہنے والی جینیفر لورنس اس بار تیسرے نمبر پر رہیں، اور انہوں نے سال بھر میں 2 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کمائے، ملیسا میکارتھی ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہیں۔

مزید پڑھیں: دنیا کی با اثر ترین خواتین

پہلی 10 زیادہ کمائے کرنے والی اداکارائوں میں میلا کیونس ایک کروڑ 55 لاکھ ڈالرز کے ساتھ پانچویں اور ایما واٹسن ایک کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے ساتھ چھٹے نمپر رہیں۔

ایما واٹسن بھی زیادہ کمانے والی اداکارائوں میں 6 نمبر پر ہیں—فوٹو: اے ایف پی
ایما واٹسن بھی زیادہ کمانے والی اداکارائوں میں 6 نمبر پر ہیں—فوٹو: اے ایف پی

چارلیٹ تھرونز ایک کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے ساتھ ساتویں نمبر، جب کہ آسٹریلوی اداکارہ کیٹ بلینشیٹ ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے ساتھ آٹھویں نمبر پر رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: زیادہ پیسے لینے والی اداکارائیں

جولیا رابرٹس کی کمائی بھی ایک کروڑ 20 لاکھ روپے رہی، جب کہ 10 ویں نمبر پر ایک کروڑ 15 لاکھ ڈالرز کے ساتھ ایمی ایڈمز رہیں۔

اس بار سب سے زیادہ پیسے کمانے والی 10 بڑی اداکارائوں میں بولی وڈ کی کوئی بھی اداکارہ شامل نہ ہوسکیں، گزشتہ برس دپیکا پڈوکون سب سے زیادہ کمانے والی اداکارائوں کی فہرست میں دسویں نمبر پر تھیں۔

دپیکا پڈوکون اس بار فہرست میں شامل نہ ہوسکیں—فوٹو: اے ایف پی
دپیکا پڈوکون اس بار فہرست میں شامل نہ ہوسکیں—فوٹو: اے ایف پی

تبصرے (0) بند ہیں