اس وقت جو فون گوگل، ایپل اور سام سنگ سمیت دیگر کمپنیوں کے بڑا خطرہ ثابت ہوسکتا ہے، وہ اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے بانی اینڈی رابن کا اسمارٹ فون اسینشل (Essential) ہے۔

جون میں متعارف کرائے جانے والے فون کو طویل انتظار کے بعد آخرکار اس فون کو پری آرڈر میں صارفین کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔

اسینشل فون نامی یہ ڈیوائس اس کمپنی کی ویب سائٹ سمیت بیسٹ بائی اور اسپرنٹ میں دستیاب ہے۔

یہ فی الحال صرف امریکا میں دستیاب ہوگا اور اس کی قیمت 699 ڈالرز رکھی گئی ہے۔

اس موبائل کی خاص بات یہ ہے کہ اس کو تمام بڑی کمپنیوں کے اسمارٹ فونز کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے اس میں نہ صرف ان تمام بڑی کمپنیوں کے اسمارٹ فونز کی خوبیاں موجود ہیں بلکہ انہیں مزید بہتر کرکے بھی پیش کیا گیا ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

5.7 انچ اسکرین کے فون میں 128 جی بی اسٹوریج اور فور جی بی ریم دی گئی ہے اور یہ بیزل لیس ڈسپلے کے ساتھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کریڈٹ کارڈ کے سائز کا انوکھا موبائل

کمپنی کے مطابق اس فون کو دیگر مقبول فلیگ شپ فونز جیسے آئی فون اور گلیکسی ایس ایٹ وغیرہ کو مدنظر رکھ کر ڈیزائن کیا گیا ہے اور اس میں اینڈرائیڈ کا کلین ورژن دیا گیا ہے۔

بیک پر ڈوئل کیمرے دیئے گئے ہیں، جن میں سے ایک لینس 360 ڈگری تصاویر یا ویڈیوز بنانے میں مدد دیتا ہے جبکہ فرنٹ پر آٹھ میگا پکسل کیمرہ ہے جو کہ فور کے ویڈیو ریکارڈنگ کرسکتا ہے۔

اس فون کے چار رنگ دستیاب ہوں گے اور صارفین کو اس کی ڈیلیوری 28 اگست سے شروع ہوجائے گی۔

تاہم اسے مارکیٹوں میں کب تک پیش کردیا جائے گا، اس کی تاریخ سامنے نہیں آسکی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کمپنی نے ابھی تک ایک فون بھی فروخت نہیں کیا، مگر اس کے اثاثوں کی مالیت ایک ارب ڈالرز سے تجاوز کرچکی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں