چینی کمپنی شیاؤمی نے اپنا نیا فلیگ شپ فون می سکس پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا ہے۔

اپریل میں شیاﺅمی نے اپنے نئے فلیگ شپ فون می سکس کو متعارف کرایا تھا اور اب اسے پاکستان میں پیش کیا گیا ہے۔

5.15 انچ اسکرین کی ڈیوائس میں گلیکسی ایس ایٹ کی طرح اسنیپ ڈراگون 835 پراسیسر، سکس جی بی ریم، 64 جی بی اسٹوریج، 12 میگا پکسل کے دو بیک کیمرے، ڈوئل اسٹیریو اسپیکرز، 3350 ایم اے ایچ بیٹری اور واٹر ریزیزٹنس جیسے فیچرز موجود ہیں۔

مزید پڑھیں : شیاؤمی اسمارٹ فونز پاکستان میں متعارف

اس کا کیمرہ اس لیے بھی قابل توجہ ہے کیونکہ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس میں ٹیلی فوٹو لینس کے ساتھ وائیڈ اینگل لینس دیا گیا ہے جیسا آئی فون سیون پلس کے کیمرے میں ہے۔

بس اس کا ڈیزائن ایس ایٹ جیسا خوبصورت نہیں قرار دیا جاسکتا کیونکہ سام سنگ کا فون بیزل لیس فون ہے۔

سام سنگ گلیکسی ایس ایٹ کو اس وقت بہترین اینڈرائیڈ فون قرار دیا جاتا ہے تاہم شیاؤمی کا یہ فون کمپنی کے بقول کسی سے کم نہیں۔

فوٹو بشکریہ شیاؤمی
فوٹو بشکریہ شیاؤمی

تاہم شیاﺅمی کے فون میں 2x2 ڈوئل وائی فائی کا فیچر دیا گیا ہے، یہ ایسی ٹیکنالوجی ہے جو وائرلیس نیٹ ورکس پر کنکٹیویٹی اور رفتار کو بہتر بناتی ہے جبکہ اس میں رات کو بینائی کو بچانے کے لیے الٹرا ڈارک موڈ بھی دیا گیا ہے، اسی طرح 3350 ایم اے ایچ بیٹری ہے جو کہ کوالکوم کوئی چارج 4۔0 کو سپورٹ کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شیاؤمی کا سستا ترین ڈوئل کیمرہ فون

پپاکستان میں اس کے سکس جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا فون فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے جس کی قیمت 46 ہزار 999 روپے رکھی گئی ہے جو کہ چین کے مقابلے میں تو زیادہ ہے تاہم گلیکسی نوٹ ایٹ کے مقابلے میں ہزاروں روپے سستا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں