ذرا تصور کریں کہ ڈانس کرنا ہے اور وہ بھی آپ کے چہرے کو، تو کیا ہوگا؟

اگر اس کے لیے تیار ہیں تو فیس ڈانس نامی ایپ آپ کو ضرور پسند آئے گی جو کہ چہرے کی حرکتوں کو پہچاننے والی ایک میوزیکل گیم ہے اور ایشیاءبھر میں تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

اور وائرل ہونے کی وجہ اس گیم کو کھیلنے والے افراد کی مضحکہ خیز ویڈیوز ہیں۔

مزید پڑھیں : یہ فوٹو ایپ آپ ہی کیلئے ہے!

اس گیم میں آپ کو اسکرین پر آنے والے مختلف ایموجی کے چہروں کی نقل کرنا ہوتی ہے۔

مثال کے طور پر اگر ایپ میں بند آنکھیں اور کھلے منہ والا ایموجی آتا ہے تو آپ کو بھی اپنے چہرے کو اسی طرح بنا کر اسکور حاصل کرنا ہوگا۔

ایپ کے مطابق یہ کھلاڑی کے چہرے کے تاثرات کو دیکھ کر فیصلہ کرتی ہے کہ وہ ایموجی کے مطابق ہے یا نہیں۔

اور اس ایپ نے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں تہلکہ مچا دیا ہے جہاں ٹوئٹر پر #FaceDanceChallengeہیش ٹیگ کے ساتھ لاتعداد مزاحیہ چہروں والی ویڈیوز کی بھرمار ہے۔

یقین نہیں آتا تو نیچے ویڈیو کو دیکھیں جسے چالیس لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

ایسی ہی متعدد ویڈیوز فیس بک یا ٹوئٹر پر شیئر ہوچکی ہیں جن میں سے کچھ آپ یہاں بھی دیکھ سکتے ہیں۔

یہ ایپ آئی فون اور اینڈرائیڈ دونوں کے دستیاب ہے اور کمپنی کے مطابق اسے اب تک سات لاکھ سے زائد بار ڈاﺅن لوڈ کیا جاچکا ہے، جبکہ تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ میں تو یہ ایپ اسٹور میں نمبرون بن چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فیس بک کی بجائے اس ایپ کو استعمال کیا؟

اسے بنانے والی کمپنی کے مطابق اسے توقع نہیں تھی کہ یہ گیم اس طرح وائرل ہوجائے گی۔

تبصرے (0) بند ہیں