امریکی باکسر فلوئیڈ مے ویدر اور آئرلینڈ کے مکسڈ مارشل آرٹس کے فائٹر کونرمیک گریگر کے درمیاں امریکی شہر لاس وگاس میں ہونے والی فائٹ کے لیے جہاں عام افراد بے تاب ہیں، وہیں ہولی وڈ اسٹارز بھی اس مقابلے کو دیکھنے کے لیے بے قرار ہیں۔

دونوں کے درمیان یہ فائٹ رواں ماہ 26 اگست کو لاس وگاس کے ٹی موبائل ایرینا سینٹر میں ہوگی، جسے دنیا بھر میں متعدد ٹی وی چینلز اور انٹرنیٹ پر بھی براہ راست دکھایا جائے گا۔

اس فائٹ کو جہاں دنیا کی مہنگی ترین فائٹ کہا جا رہا ہے، وہیں اسے 2 مختلف پروفیشنل فائٹرز کے درمیان ہونے والی پہلی بڑی لڑائی بھی کہا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مکسڈ مارشل آرٹس بمقابلہ باکسنگ-بازی کون جیتے گا؟

کیوں کہ فلوئیڈ مے ویدر پروفیشنل باکسر جب کہ کونر میک گریگر پروفیشنل مکسڈ مارشل آرٹس کے فائٹر ہیں، تاہم دونوں پروفیشنز تھوڑے بہت فرق کے ساتھ ایک جیسے ہی ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے ٹی ایم زیڈ کے مطابق 26 اگست کو ہونے والی اس انوکھی فائٹ کو دیکھنے کے لیے کئی ہولی وڈ سپر اسٹارز بے تاب ہیں۔

ادارے نے فائٹ دیکھنے کی منتظر شخصیات کی جزوی فہرست بھی جاری کی، جس میں متعدد اسٹارز شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: کونر میک گریگر کون ہیں؟

جزوی فہرست میں سب سے نمایاں نام ہولی وڈ اداکارہ اینجلینا جولی اور کاروباری شخص ایلن مسک ہیں، جب کہ دیگر شوبز شخصیات میں ڈریک، مارک والبرگ، ڈِڈی، ڈینزل واشنگٹن شامل ہیں۔

جزوی فہرست میں چارلیز تھرون، ایل ایل کول جے، لیبرون جیمز، بوب کرافٹ، ایڈم لیوینی، مائیکل بے اور ایویشی کے نام نمایاں ہیں۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ اس فائٹ کو دیکھنے کے لیے ہولی وڈ اداکار براڈ پٹ بھی آئیں گے، جب کہ دیگر شخصیات کی جانب سے بھی شرکت کی چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں