بڑی عید پر ریلیز کے لیے تیار بڑی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کا فرحان سعید کا نیا گانا ’رب راکھا‘ جاری کردیا گیا۔

اس سے پہلے بھی فلم کے گانے اور ٹریلر جاری کیا جاچکا ہے، جسے شائقین نے بہت پسند کیا۔

فرحان سعید کے ’رب راکھا‘ کی موسیقی علی مصطفیٰ نے ترتیب دی ہے، جب کہ گانے میں انتہائی دھیمی میوزک رکھے جانے کی وجہ سے اس میں محبت کا درد محسوس کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اُشنا شاہ ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کے نئے گانے کا حصہ

رب راکھا میں پنجاب نہیں جاؤں گی کے مرکزی کرداروں کو ایک دوسرے کی محبت میں تڑپتے اور روتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

جہاں فرحان سعید نے گانے کو اپنی آواز سے پرسوز بنایا ہے، وہیں مہوش حیات، ہمایوں سعید اور عروہ حسین کی جاندار اداکاری نے بھی گانے کو مزید بہتر بنایا ہے۔

خیال رہے کہ پنجاب نہیں جاؤں گی کو عید الاضحیٰ پر ریلیز کیا جائے گا، اس فلم کی کہانی ایک ٹرائینگل پیار کے ارد گرد گھومتی ہے۔

فلم کا مرکزی کردارہمایوں سعید نے نبھایا ہے، جن کا تعلق پنجاب کے شہر فیصل آباد سے ہوتا ہے، جنہیں صوبہ سندھ کے دارالحکومت اور پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کی لڑکی مہوش حیات سے پیار ہوجاتا ہے۔

مزید پڑھیں: ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کا نیا گانا ’اے دل‘

ان دونوں کے علاوہ عروہ حسین بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گی، جب کہ وہ بھی اس فلم میں ہمایوں سعید کا پیار ہوتی ہے، ان تینوں کے ٹرائینگل پیار کے ارد گرد گھومتی کہانی میں کئی اور دلفریب واقعات کہانی کو مزید جاندار بناتے ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

riz Aug 20, 2017 06:06pm
waiting to watch this movie for Mawra,, Hamayon saeed seems same his typical pokar style face,, he better take retirement and go behind the camera and make movies,, sorry bro ur pathetic acting didnt improved even after 20 years,,