روڈ حادثے میں 2 بھارتی اداکار اسپاٹ بوائے سمیت ہلاک

اپ ڈیٹ 21 اگست 2017
اداکاروں کی کار روڈ کنارے کھڑے ٹرالر سے جا ٹکرائی—فوٹو: ٹوئٹر
اداکاروں کی کار روڈ کنارے کھڑے ٹرالر سے جا ٹکرائی—فوٹو: ٹوئٹر

بھارت کے معروف ٹی وی چینل کلرز پر چلنے والے دیومالائی قصوں پر مبنی ڈرامے کے 2 اداکار اپنے اسپاٹ بوائے کے ساتھ روڈ حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

کلرز ٹی وی کے مشہور ڈرامے ’مہاکالی‘ (انتھ ہی ارنبھ ہے) کے مرکزی اداکار گگن کنگ اور ارجیت لوانیا ڈرامے کی شوٹنگ کے بعد واپس ممبئی آ رہے تھے کہ راستے میں ان کی تیز رفتار کار بھاری بھرکم ٹرالر سے ٹکرا گئی۔

حادثے کے باعث دونوں اداکار اور ان کے ساتھ موجود اسپاٹ بوائے بھی موقع پر ہلاک ہوگیا۔

دونوں اداکار مہاکالی کی مرکزی کاسٹ میں شامل تھے—اسکرین شاٹ
دونوں اداکار مہاکالی کی مرکزی کاسٹ میں شامل تھے—اسکرین شاٹ

ہندوستان ٹائمز کے مطابق اداکار بھارتی ریاست گجرات کے چھوٹے سے قصبے میں ریکارڈنگ کے بعد واپس ممبئی کے لیے کار پر سوار ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف اداکار کار تلے دب کر ہلاک

اداکاروں کی تیز رفتار کار احمد آباد سے ممبئی جانے والے ہائی وی کے سائیڈ پر کھڑے بھاری بھر کم ٹرالر سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

عینی شاہدین کے مطابق کار تیزی سے آکر ٹرالر سے ٹکرائی، جس وجہ سے وہ مکمل طور پر تباہ ہوئی۔

پولیس نے عینی شاہدین کی گواہی کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹرالر ڈرائیور کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔

مزید پڑھیں: سیمورائی تلوار لگنے سے اداکار ہلاک

ابتدائی طور پر پتہ چلا ہے کہ گاڑی کو چلانے والے اداکار گگن کنگ نشے میں دھت تھے، اور اچانک کار ان کے کنٹرول سے باہر ہوگئی۔

واقعے کے بعد دونوں اداکاروں اور اسپاٹ بوائے کی لاشوں کو احمد آباد منتقل کیا گیا، جہاں سے پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ممبئی بھیجی گئیں۔

ادھر واقعے کی خبر آنے پر پرستاروں اور ان کے ساتھی اداکاروں نے سوشل میڈیا پر اداکاروں کے ساتھ یادگار تصاویر شیئر کرکے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

Will always cherish the fun times we had together..#gagankang #rip #BRO #tooyoungtodie

A post shared by Zara (Soni) Barring (@zara.s.barring) on

یہ بھی پڑھیں: فائرنگ سے زخمی ہونے والی اداکارہ چل بسیں

خیال رہے کہ دونوں اداکار جس ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کر رہے تھے، وہ ان دنوں بھی چینل پر چلتا ہے۔

واقعے کے بعد کلرز ٹی وی انتظامیہ کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا۔

فوری طور پر یہ پتہ نہیں چل سکا کہ اب ان کی جگہ مرکزی کرداروں کے لیے ڈرامے میں کن کو کاسٹ کیا جائے گا۔

تبصرے (0) بند ہیں