اب واٹس ایپ اسٹیٹس ویب پر شیئر کرنا ممکن

20 اگست 2017
— فوٹو بشکریہ واٹس ایپ
— فوٹو بشکریہ واٹس ایپ

واٹس ایپ نے اپنا نیا اسٹیٹس فیچر رواں سال فروری میں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کرایا تھا۔

اب اس کمپنی نے یہ فیچر اس ایپ کے ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے بھی پیش کردیا ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے اس فیچر پر گزشتہ تین ماہ سے کام کیا جارہا تھا اور آخر کار اسے واٹس ایپ ویب کے لیے ریلیز کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں : واٹس ایپ نے اسٹیٹس فیچر متعارف کروا دیا

یہ نیا اسٹیٹس فیچر واٹس ایپ کے اپ ڈیٹ ورژن کا حصہ ہے اور صارفین اسے آسانی سے استعمال کرسکتے ہیں۔

اب ڈیسک ٹاپ پر واٹس ایپ ویب استعمال کرنے والے افراد اپنی پروفائل تصویر کے ساتھ ایک گول آئیکون دیکھ سکیں گے۔

کسی اور شخص کا اسٹیٹس دیکھنے کے لیے اس کی پروفائل امیج کے برابر میں اس آئیکون پر کلک کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : واٹس ایپ نے چپکے سے انٹرفیس تبدیل کردیا

ایسا کرنے پر ایک نئی اسکرین پر ری ڈائریکٹ ہوجائیں گے جہاں بلیک بیک گراﺅنڈ کے ساتھ اسکرین پر بائیں جانب دوستوں کا اسٹیٹس شو ہوگا۔

صارفین دوستوں کے اسٹیٹس پر رئیپلائی بھی کرسکیں گے، تاہم ابھی وہاں سے اسٹیٹس پوسٹ کرنا ممکن نہیں۔

واضح رہے کہ اسٹیٹس فیچر میں صارفین تصاویر، جی آئی ایف یا ویڈیوز کو ایموجیز، ڈرائنگز اور کیپشن وغیرہ کے ساتھ شیئر کرسکتے ہیں جو کہ چوبیس گھنٹے بعد ختم ہوجاتی ہیں۔

واٹس ایپ نے حال ہی میں بتایا تھا کہ 250 ملین افراد روزانہ اسے فونز میں استعمال کرتے ہیں اور اب نئے اضافے سے یہ تعداد مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں