ہاتھی کی کتنی ٹانگیں آپ کو نظر آرہی ہیں؟

اپ ڈیٹ 17 جنوری 2018
— فوٹو بشکریہ ریڈیٹ
— فوٹو بشکریہ ریڈیٹ

کیا آپ کو انٹرنیٹ پر سامنے آنے والی تصویری پہلیاں حل کرنا اچھا لگتا ہے؟ اگر ہاں تو اس کا جواب دیں جس نے ویب صارفین کو گھما کر رکھ دیا ہے۔

بصری دھوکا دینے والی یہ تصویر سوشل ویب سائٹ ریڈیٹ میں پوسٹ کی گئی تھی۔

بس آپ کو بتانا ہے کہ اس تصویر میں موجود ہاتھی کی ٹانگیں کتنی ہیں ؟

مزید پڑھیں : اس تصویر میں چھپی گڑبڑ پکڑ سکتے ہیں؟

ہوسکتا ہے یقین کرنا مشکل ہو مگر اس تصویر نے ہزاروں مردوں و خواتین کے ذہنوں کو بری طرح الجھا کر رکھ دیا اور ہر ایک اپنے جواب کو درست ثابت کرنے کے لیے بحث کرتا نظر آیا۔

مگر پھر بھی بیشتر افراد کسی واضح جواب تک پہنچنے میں ناکام رہے۔

اس بلیک اینڈ وائٹ تصویر پر ہر ایک نے طرح طرح کے جواب دیئے اور اب تک اسے ہزاروں بار شیئر بھی کیا جاچکا ہے۔

کچھ صارفین اس بات کے قائل ہیں کہ تصویر میں ہاتھی کی چار ٹانگیں دکھائی گئی ہیں جبکہ دیگر کا اصرار ہے کہ چار نہیں پانچ درست جواب ہے۔

تو آپ کا جواب کیا ہے؟

ذرا دیر اور سوچیں اور پھر بتائیں کہ آپ اس بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں، پھر اپنے جواب کا موازنہ نیچے دیئے گئے درست جواب سے کریں۔

اور اس پہیلی کا درست جواب ہے کہ تصویر میں ہاتھی کی صرف ایک ٹانگ ہے اور باقی بصری دھوکا ہے۔

جی ہاں واقعی، اس کا درست جواب صرف ایک ہے اور آرٹسٹ نے تصویر کو اتنی خوبصورتی سے بنایا ہے کہ اکثر لوگوں کی آنکھوں کو دھوکا ہوتا ہے جبکہ پیچھے کی بائیں ٹانگ ہی اس خاکے میں اصلی ہے، باقی دھوکے سے زیادہ کچھ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اس تصویر میں واحد حقیقی چیز کیا ہے؟

اگر آپ تصویر کو غور سے دیکھیں تو باقی سب ٹانگوں میں کچھ نہ کچھ کمی ہوگی، تو کیا آپ کے خیال میں یہ جواب ٹھیک ہے؟

ویسے بیشتر افراد نے اسے ماننے سے انکار کردیا اور ان کے خیال میں تیکنیکی طور پر جواب چار یا پانچ ہی ہونا چاہئے، نیچے کمنٹ میں اپنا جواب بتانا مت بھولیں۔

تبصرے (2) بند ہیں

Atif Aug 22, 2017 06:26pm
I think it can be one
Salman Jan 17, 2018 07:17pm
Mussavir ne ek hi leg dekhaye Hy sure ek leg Hy baqi leg incomplete Hy