پیاز ایک ایسی چیز ہے، جو نہ صرف تمام کھانوں کو ذائقہ دار بناتی ہے، بلکہ یہ کئی بیماریوں کے لیے دوا کا کام بھی کرتی ہے۔

پاکستان بھر میں جہاں پیاز کے بغیر کوئی کھانا تیار نہیں ہوتا، وہیں پیاز کو کھانے میں بطور سلاد بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

لیکن دور دراز اور دیہی علاقوں کے لوگ پیاز کو اکیلے سر روٹی کے ساتھ بھی کھاتے ہیں۔

پیاز جہاں ہاضمے کے لیے بہتر ہوتے ہیں، وہیں یہ دیگر کئی بیماریوں کے لیے بھی شفا سمجھے جاتے ہیں۔

پرانے زمانے کے لوگ، یا پھر گاؤں دیہات میں آج بھی پیاز کو گھریلو اور حکیمی ٹوٹکوں کے مطابق علاج کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

لیکن پیاز کا ایک اور بھی حیران کن فائدہ ہے، جس سے کئی لوگ بے خبر ہیں۔

امریکی شہر لاس اینجلس کی ہومیوپیتھک لیڈی ڈاکٹر لورین فیڈر کے مطابق پیاز میں کئی امراض کی شفا چھپی ہوئی ہے، یہ قدرتی چیز صرف کھانے بنانے تک محدود نہیں۔

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ماہرین صحت کے مطابق بخار، زکام اور نزلے ہونے کی صورت میں اگر پیاز کے 2 عدد ٹکڑے رات کو سوتے وقت اپنے جرابوں میں رکھ کر سویا جائے تو اس عمل سے شفا حاصل ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق اس عمل کے ذریعے پیاز میں موجود خصوصی اجزاء پیروں کی نسوں کے ذریعے جسم کے ان حصوں تک رسائی حاصل کرتے ہیں، جو عارضی طور پر متاثر ہوتے ہیں۔

یعنی پیاز میں شامل خصوصی اجزاء اینٹی بائیوٹک کا کام کرکے جسم کے ان حصوں کو ٹھیک کرتے ہیں، جو بیمار پڑ جاتے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں