پاکستان کا 52واں یومِ دفاع

اپ ڈیٹ 06 ستمبر 2017

ارض پاک کے تقدس کی حفاظت کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے عزم کے ساتھ قوم نے 52واں یوم دفاع بھر پور جوش و خروش اور ملی جذبے کے ساتھ منایا۔

6 ستمبر ’یوم دفاعِ پاکستان‘ کے موقع پر مادر وطن کے لیے جان قربان کرنے والے شہدا کی یادگاروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

دن کے آغاز پر مزار اقبال پرگارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی اور رینجرز کے جوانوں نے مزار اقبال پر اعزازی گارڈز کی ذمہ داریاں سنبھالیں، اس موقع پر میجرجنرل عامر نے مزار اقبال پرپھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف بھی اپنے بھائی میجر شبیر شریف شہید کی قبر پر حاضری کے لیے میانی صاحب لاہور پہنچے اور پھولوں کاگلدستہ رکھ کر فاتحہ خوانی کی۔

کراچی میں بھی بابائے قوم کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی ایئروائس مارشل عمران خالد نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

تقریب کے دوران پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

حیدرآباد میں خواتین سرحد کی حفاظت پر مامور رینجرز کے اونٹ کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے — فوٹو: اے پی پی

پاک فوج کے دستے میں شامل ہیلی کاپٹر نمائش کے دوران پریڈ گراؤنڈ کے اوپر سے گزر رہےہیں — فوٹو: اے ایف پی

پاک فوج کا ایک پیرا ٹروپر فضا میں رنگ بکھیرتے ہوئے— فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کے 52واں یوم دفاع کے موقع پر توپوں سے گولے داغے جارہے ہیں — فوٹو: آن لائن

مزار قائد پر گارڈ کی تبدیلی کے دوران کیڈٹس مارچ پاسٹ کرتے ہوئے — فوٹو: اے پی

اسلام آباد میں نمائش کے دوران پیش کیے جانے والے جنگی طیاروں کے میزائل اور بم —فوٹو: اے ایف پی

ایس ایس جی سی کے کمانڈوز کارروائی کا مظاہرہ کررہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

پاک فوج کا ایک پیرا ٹروپر قومی پرچم کے ساتھ فضا سے زمین پر آنے کا مظاہرہ کرتے ہوئے — فوٹو: اے پی پی

اسلام آباد میں شہری یوم دفاع کے حوالے سے منعقدہ نمائش میں موجود ہیں — فوٹو: اے ایف پی

پشاور میں نمائش کے دوران فوج کے زیر استعمال روایتی ہتھیار پیش کیے گئے — فوٹو: پی پی آئی

اسلام آباد میں یوم دفاع کے موقع پر پاک فضائیہ کی جانب سے ایف 16 طیارہ نمائش کے لیے پیش کیا گیا — فوٹو: اے ایف پی

پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے  فضائی مظاہرہ پیش کررہے ہیں — فوٹو: آن لائن

پشاور میں نمائش کے دوران ایس ایس جی سی کی خواتین اہلکار عملی تربیت کا مظاہرہ کررہی ہیں — فوٹو: پی پی آئی

اسلام آباد میں یوم دفاع کی نمائش میں پیش کیے جانے والے عسکری آلات — فوٹو: اے پی پی

لاہور میں رینجرز کا ایک دستہ یوم دفاع کی تقریب میں پریڈ کی تیاری کررہا ہے — فوٹو: آن لائن

پاکستان کے 52 واں یوم دفاع
 کے موقع پر فوج کے شہدا کی
 تصاویر آویزاں کی گئی  ہیں— فوٹو: اے پی پی
پاکستان کے 52 واں یوم دفاع کے موقع پر فوج کے شہدا کی تصاویر آویزاں کی گئی ہیں— فوٹو: اے پی پی
پشاور میں ایک گھڑ سوار زمین سے لکڑی نکالنے کا مظاہرہ کرتے ہوئے — فوٹو: پی پی آئی

ایک آرٹسٹ لاہور میں یوم دفاع کے حوالے سے دیوار پر پوسٹر پینٹ کررہا ہے — فوٹو: اے پی پی

شہری نمائش کے دوران اسلحہ کا معائنہ کررہے ہیں — فوٹو: اے پی پی

حیدرآباد میں میڈیکل کالج کی طالبات نمائش میں پیش کیے جانے والے اسلحہ کا معائنہ کرتے ہوئے — فوٹو: اے پی پی

مزار قائد پر پھول چڑھانے کے بعد دعا کی جارہی ہے — فوٹو: اے پی

حیدرآباد میں اسکول کی طالبات یوم دفاع کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں اسلحہ دیکھ رہی ہیں — فوٹو: اے پی پی

پشاور میں یوم دفاع کے حوالے سے ہونے والی تقریب میں فوج کا خصوصی دستہ بائیک کا کرتب دکھا رہا ہے — فوٹو: اے ایف پی

لاہور میں ایک آرٹسٹ دیوار پر یوم دفاع کے حوالے سے تصویر بنا رہا ہے — فوٹو: اے پی پی