سوزوکی کی نئی سوئفٹ اسپورٹس پیش کردی گئی

اپ ڈیٹ 12 ستمبر 2017
— فوٹو بشکریہ سوزوکی
— فوٹو بشکریہ سوزوکی

سوزوکی نے اپنی تھرڈ جنریشن سوئفٹ اسپورٹس کو متعارف کرادیا ہے۔

جرمنی میں ہونے والے فرینکفرٹ موٹر شو کے دوران سوزوکی نے اپنی مقبول گاڑی سوئفٹ کے اس اسپورٹس ورژن کو متعارف کرایا۔

پہلی بار اس گاڑی کو ایک ٹربو چارج فور سلینڈر انجن دیا گیا ہے جو کہ 1.4 لیٹر 138 ہارس پاور کے ساتھ ہے۔

اسٹینڈرڈ سوئفٹ 2017 کی طرح اس کے اسپورٹس ماڈل کو بھی ڈرامائی ری ڈیزائن کیا گیا ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ اپنی کارکردگی کو نئی سطح تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

مزید پڑھیں : نئی سوزوکی کلٹس پاکستان میں فروخت کے لیے پیش

اس کی فرنٹ گرل پہلے کے مقابلے میں اینگولر ہوگی جبکہ اسٹینڈرڈ ماڈل کے مقابلے میں کم گول ہوگی۔

گاڑی میں نیا رئیر بمپر اور ڈوئل ایگزاسٹ کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

اسی طرح سکس اسپیڈ مینوئل گیئر بکس سابقہ ماڈل کی طرح ہیں، تاہم کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نئے ماڈل میں پہلے سے بہتر سسپنشن صارفین کے لیے زیادہ بہتر ہائی اسپیڈ اسٹیبلیٹی اور رائیڈ کا تجربہ فراہم کرے گا۔

فوٹو بشکریہ سوزوکی
فوٹو بشکریہ سوزوکی

کمپنی نے 4.2 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا جبکہ نئی ڈرائیور اسسٹ ٹیکنالوجی، فارورڈ ڈیٹیکشن سسٹم جس میں تاریکی میں ایک مونو کلر کیمرہ اور لیزر سنسر کام کرتا ہے۔

اس ٹیکنالوجی سے ڈرائیور کے لیے گہری تاریکی یا دھند میں تصویری اور آڈیو وارننگ دی جاتی ہے اور اس کے بعد خودکار طور پر ایمرجنسی بریک لگ جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سوزوکی پاکستان نے نئی گاڑی متعارف کروا دی

اس بار گاڑی کا وزن بھی 970 کلو گرام ہے اور یہ سابقہ سوئفٹ اسپورٹس سے 80 کلو کم وزنی ہے۔

سوزوکی نے فی الحال اس کی قیمت اور فروخت کی تاریخ کی تفصیلات جاری نہیں کیں تاہم اس کی قیمت 13 سے 16 لاکھ پاکستانی روپے کے درمیان ہونے کا امکان ہے (تاہم اگر پاکستان میں آئی تو قیمت کا تعین ٹیکسز اور دیگر اخراجات کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا)۔

اس سے پہلے رواں سال مارچ میں اسٹینڈرڈ سوئفٹ 2017 کو جنیوا موٹر شو کے دوران متعارف کرایا گیا تھا۔

1328 سی سی کی یہ آٹو میٹک گاڑی پاکستان میں 13.8 لاکھ سے 15 لاکھ روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں