شیاؤمی کا ایک اور ڈوئل کیمرہ فون پیش

12 ستمبر 2017
— فوٹو بشکریہ شیاؤمی
— فوٹو بشکریہ شیاؤمی

چینی کمپنی شیاﺅمی نے اپنا ایک اور ڈوئل کیمرہ اسمارٹ فون می نوٹ 3 فروخت کے لیے پیش کردیا ہے۔

چین میں بارہ ستمبر سے دستیاب یہ فون گزشتہ سال کے می نوٹ 2 کا اپ ڈیٹ ورژن ہے تاہم اس کا ڈیزائن کمپنی کے فلیگ شپ فون می سکس سے ملتا جلتا ہے۔

اس فون میں فنگر پرنٹ اسکینر فرنٹ پر دیا گیا ہے جبکہ 5.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے میں 1980x1080 ریزولوشن دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں : شیاؤمی می مکس 2 دنگ کردینے والا فون

اسنیپ ڈراگون 660 پراسیسر کے ساتھ سکس جی بی ریم موجود ہے جبکہ صارفین کے لیے انٹرنل اسٹوریج کے دو آپشن 64 جی بی اور 128 جی بی دیئے گئے ہیں۔

فون کے بیک پر دو 12 میگا پکسل کے کیمرے ہیں جن میں سے ایک ایف 1.8 آپرچر اور وائیڈ اینگل جبکہ دوسرا ایف 2.6 ٹیلی فوٹو لینس دیا گیا ہے۔

اس ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ میں 2X آپٹیکل زوم فیچر بھی موجود ہے۔

فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل کیمرہ دیا ہے جس میں آرٹی فیشل ٹیکنالوجی سے لیس بیوٹی فائی فیچر دیا گیا ہے جو کہ کمپنی کے مطابق زیادہ نیچرل سیلیفز میں مدد دیتا ہے۔

اس فون میں اے آئی پر مبنی چہرے کی شناخت کا فیچر بھی دیا گیا ہے اور فون کو ایک سیلفی سے بھی ان لاک کیا جاسکتا ہے۔

اس فون میں 3050 ایم اے ایچ بیٹری ہے جس کے لیے کوئیک چارجنگ 3.0 اور یو ایس بی ٹائپ سی دیئے گئے ہیں۔

اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم کو کمپنی کے ایم آئی یو آئی نائن سے ملایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایسا خوبصورت اسمارٹ فون کوئی اور ہوگا؟

یہ فون صارفین کو مختلف قیمتوں میں ملے گا جیسے سکس جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 2499 چینی یوآن (40 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

اسی طرح سکس جی بی اور 128 جی بی اسٹوریج رنگوں کے حساب سے مختلف قیمتوں میں دستیاب ہے۔

اس کا نیلے رنگ کا ماڈل 2999 یوآن (لگ بھگ تیس ہزار پاکستانی روپے) میں فروخت ہوگا جبکہ سیاہ رنگ کا فون 2899 یو آن (28 ہزار روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں