پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں منگل کے روز تیزی کا رجحان رہا اور ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ 152 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 279 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ سرمایہ میں 14 ارب 67 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا، جبکہ تجارتی حجم میں بھی 47 لاکھ 27 ہزار روپے کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

تاہم خرید و فروخت میں مجموعی طور پر 14 کروڑ 90 لاکھ سے زائد کی کمی رونما ہوئی۔

مجموعی طور پر 9 کروڑ 96 لاکھ حصص کا کاروبار ہوا، جن کا تجارتی حجم 5 ارب 41 کروڑ روپے رہا۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 339 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 136 کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ، 189 کے بھاؤ میں کمی اور 14 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ اینگرو پولیمر کے 94 لاکھ شیئرز خرید و فروخت ہوئے، کے الیکٹرک لمیٹڈ کے 93 لاکھ، جہانگیر صدیقی کمپنی کے 90 لاکھ، بینک آف پنجاب کے 75 لاکھ اور پاک الیکٹرون ایکس ڈی کے 42 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

تبصرے (0) بند ہیں