سوشل میڈیا پر ہر دن کوئی نیا موضوع زیر بحث ہوتا ہے، اور آج عوامی مسلم لیگ کے سربرہ شیخ رشید کی ایک تصویر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے۔

لیکن اس تصویر کے وائرل ہونے کی وجہ نہ تو شیخ رشید ہیں، اور نہ ہی کوئی اور بلکہ یہ تصویر ان کے ہاتھ میں موجود ایک بیگ کی وجہ سے ہورہی ہے۔

اور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ بیگ جسے شیخ رشید پکڑے ہوئے ہیں وہ خواتین کا بیگ لگ رہا ہے۔

مزید پڑھیں: شیخ رشید کی بریانی سے محبت ہر چیز پر حاوی

جبکہ لوگ سوشل میڈیا پر خواتین کا بیگ استعمال کرنے پر سیاست دان کا خوب مذاق بنا رہے ہیں۔

ایک صارف کے مطابق ’شیخ لوئس نے پنڈی بوائز کے لیے نئے ہینڈ بیگز کی لائن لانچ کردی‘۔

جبکہ انہوں نے حیرانی سے سوال کیا کہ شیخ رشید خواتین کا بیگ کیوں اٹھائے ہوئے ہیں؟

لیکن کیا شیخ رشید کو ان سب باتوں سے کوئی فرق پڑتا ہے؟ نہیں، اس لیے کیوں کہ یہ تصاویر سب سے پہلے انہوں خود ہی اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر شیئر کیں۔

اب آپ اس کو شاہر کہیں، یا خواتین کا ہینڈ بیگ، لیکن شیخ رشید کو ان سب باتوں کی کوئی پرواہ نہیں، اور اس کا ثبوت انہوں نے اپنی پریس کانفرنس میں بھی دیا، جہاں رپورٹر نے ان سے اس ہینڈ بیگ کے حوالے سے سوال کرلیا۔

شیخ رشید کی وضاحت کے مطابق ’ایک اسٹور سے دو پاؤنڈ کا سگار رکھنے کے لیے لفافہ لیا تھا، اگر ہمارا لفافہ بھی پرس نطر آرہا ہے تو آپ کا شکریہ‘۔

اس ویڈیو کو 1 منٹ 50 سیکنڈ دورانیے پر دیکھیں:

تبصرے (0) بند ہیں