’اب میں کیا کروں؟'،آئی فون-ایکس پر جان سینا کا تبصرہ

13 ستمبر 2017
آئی فون 8، آئی فون 8 پلس اور آئی فون ایکس— اے ایف پی فوٹو
آئی فون 8، آئی فون 8 پلس اور آئی فون ایکس— اے ایف پی فوٹو

ایپل نے گزشتہ شب 3 نئی ڈیوائسز آئی فون 8، آئی فون 8 پلس اور آئی فون ایکس کو متعارف کرایا تھا۔

ان فونز میں چند حیرت انگیز فیچرز میں سے ایک آئی فون ایکس میں موجود فیس آئی ڈی فیچر ہے جو کہ فون کو صارف کے چہرے کی مدد سے ان لاک کرنے میں مدد دیتا ہے۔

ویسے تو یہ فیچر کس حد تک بہترین ہے، یہ تو آنے والا وقت بتائے گا مگر ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو سپر اسٹار جان سینا نے اس پر ایوارڈ جیتنے کے قابل ٹوئیٹ کرکے سوشل میڈیا کے ضرور دل جیت لیے۔

مزید پڑھیں : جان سینا کے بارے میں 10 دلچسپ حقائق

سولہ بار ڈبلیو ڈبلیو ای ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن رہنے والے جان سینا نے آئی فون کے اس نئے فیچر پر اپنی ذات کو مذاق کا نشانہ بنایا۔

عام طور پر وہ رنگ میں کہتے رہتے ہیں ' You Can't See Me ' یعنی آپ مجھے نہیں دیکھ سکتے، بلکہ ان کا تھیم سانگ بھی اسی پر مبنی ہے، اور ٹوئیٹ میں بھی انہوں نے اسی ایپل کے اس نئے فیچر سے خود کو ممکنہ طور پر پیش آنے والے ' مسئلے' کا ذکر کیا۔

انہوں نے لکھا ' تو آئی فون ایکس فیس آئی ڈی پر مبنی ہے، اب میں کیا کروں؟'

جان سینا کی اس قہقہہ بار ٹوئیٹ پر سوشل میڈیا پر طوفان ہی آگیا جسے اب ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد بار ری ٹوئیٹ جبکہ 2 لاکھ 82 ہزار سے زائد بار لائیک کیا جاچکا ہے جبکہ ہزاروں کمنٹس الگ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جان سینا آج کل کیا کررہے ہیں؟

کچھ افراد نے تو اسٹار ریسلر کو ٹوئیٹ کیا ' وہ تم کو نہیں دیکھ سکتے جان'۔

اسی طرح کئی اور نے دلچسپ ردعمل ظاہر کیا۔

مشہور ویب سائٹ وکی ہاﺅ نے تو جان سینا کو وہ طریقے بھی بتا دیئے جو لوگوں کو دیگر کی نظر میں نادیدہ ہونے سے بچانے میں مدد دے سکتے ہیں۔

اور ایک نے تو اسے ٹوئٹر کی تاریخ کا سب سے بہتر ٹوئیٹ قرار دے دیا۔

تبصرے (0) بند ہیں