جوہانسبرگ: جنوبی افریقی فٹ بال ایسوسی ایشن (سافا) نے فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) کا سینیگال کے خلاف دوبارہ ورلڈ کپ کوالیفائر میچ کھیلنے کا فیصلہ تسلیم کر لیا۔

گزشتہ برس نومبر میں جنوبی افریقہ نے سینیگال کو کوالیفائر میچ میں 2-1 گولز سے شکست دی تھی تاہم ریفری کی جانب سے جنوبی افریقہ کو غیر ضروری پنالٹی دینے کی وجہ سے ان پر میچ فکسنگ کا الزام لگایا گیا تھا۔

بعدازاں فیفا نے تحقیقات کے بعد گھانا کے ریفری پر تاحیات پابندی لگاتے ہوئے جنوبی افریقہ کو سینیگال کے خلاف دوبارہ میچ کھیلنے کا حکم دیا تھا۔

جنوبی افریقن فٹ بال ایسوسی ایشن نے فیفا کے فیصلے کے خلاف پہلے اپیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اب انہوں نے فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی کے حکم کو تسلیم کرتے ہوئے سینیگال کے خلاف دوبارہ میچ کھیلنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے تاہم میچ کی تاریخ کا طے ہونا ابھی باقی ہے۔

جنوبی افریقن فٹ بال ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ہم اخلاقی بنیادوں پر اس معاملے کو حل کرنا چاہتے ہیں اسی لیے ہم نے دوبارہ میچ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں