مانیں یا نہ مانیں مگر ایپل کے آئی فون ایکس کو اس نام سے نہیں بلکہ آئی فون ٹین کے نام سے پکارنا ہوگا۔

بالکل رومن ہندسوں کی طرح۔

یہ Gif یا JIF کی بحث نہیں بلکہ ایپل نے خود اسے آئی فون 10 کہہ کر پکارا ہے اور وہ بھی گزشتہ شب کے لانچ ایونٹ میں اور اس کی پروموشنل ویڈیو میں بھی۔

درحقیقت ایپل نے رومن ہندسے ایکس کو اس ڈیوائس کو ایک دہائی مکمل ہونے پر کافی ہوشیاری سے منتخب کیا ہے۔

تو یہ جان لیں کہ آئی فون ایکس اس ڈیوائس کا کوئی خاص ایڈیشن نہیں بلکہ 10 واں آئی فون ہے۔

اس حقیقت کو بھول جائیں کہ مارکیٹ میں کوئی آئی فون نائن نہیں بلکہ کمپنی کا ماننا ہے کہ یہی آئی فون ٹین ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آئی فون 8 سب سے مہنگا فون

لکھنے میں تو اسے آئی فون ایکس لکھا جائے گا مگر بولنے میں یہ آئی فون 10 ہے جس میں ہوم بٹن نہیں اور اب وہ ایپل فونز کے ناموں میں بھی بڑی تبدیلی لانے والی ہے۔

کیونکہ اگلے سال اب آئی فون نائن نہیں آئے گا بلکہ کسی اور ہندسے کی سیریز سے اسے پکارا جائے گا۔

کہا جارہا ہے کہ اگلے سال سے ایپل کی جانب سے اپنی ڈیوائسز کو آئی فون اور آئی فون پلس کے نام سے متعارف کرایا جاسکتا ہے اور ان کے ساتھ سال کا اضافہ ہوجائے گا جیسے آئی فون 2018 ماڈل۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں