ورلڈ الیون کا پلٹ کر وار، سیریز برابر

ورلڈ الیون کا پلٹ کر وار، سیریز برابر

تھسارا پریرا اور ہاشم آملا کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت ورلڈ الیون نے آزادی کپ میں شاندار انداز میں واپسی کرتے ہوئے دوسرا ٹی20 میچ جیت کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی20 میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکتوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 45 رنز کے ساتھ سب سے کامیاب بلے باز رہے جبکہ احمد شہزاد نے 43 اور شعیب ملک نے 39 رنز بنائے۔

ورلڈ الیون کی جانب سے سیمیول بدری اور تھسارا پریرا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں ہاشم آملا کی ذمے دارانہ اننگز اور پریرا کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت ورلڈ الیون نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری اوور میں فتح حاصل کر کے سیریز برابر کردی۔

پریرا کو فتح گر اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

میچ سے قبل اسٹیڈیم اور اطراف کے علاقوں میں انتہائی سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے اور ہیلی کاپٹر سے نگرانی کی جاتی رہی— فوٹو: اے ایف پی

دوسرے ٹی20 میچ کے آغاز سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کا آئی سی سی ڈائریکٹر جائلز کلارک اور چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے ساتھ گروپ فوٹو— فوٹو: اے ایف پی

فخر زمان کے آؤٹ ہونے کے بعد احمد شہزاد اور بابر اعظم نے ایک مرتبہ پھر قیمتی شراکت قائم کی، دونوں نے بالترتیب 43 اور 45 رنز بنائے— فوٹو: اے ایف پی

اسٹیڈیم میں آنے والے ایک شائق نے اپنے چہرے کو پاکستانی جھنڈے کے رنگ سے رنگا ہوا ہے— فوٹو: اے ایف پی

عمران طاہر پاکستانی بلے باز احمد شہزاد کو آؤٹ کرنے پر ساتھی کھلاڑیوں سے داد وصول کرتے ہوئے— فوٹو: اے ایف پی

شعیب ملک نے تین چھکوں اوت ایک چوکے کی مدد سے 23 گیندوں پر 39 رنز بنائے اور اس اننگز کے دوران پاکستان کی جانب سے ٹی20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل کر لیا— فوٹو: اے ایف پی

اسٹیڈیم میں آنے والی خواتین کی بھی جامع تلاشی لی گئی— فوٹو: اے ایف پی

ہاشم آملا اور تمیم اقبال نے ورلڈ الیون کو 47 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا، تمیم نے 23 رنز بنائے— فوٹو: اے ایف پی

عماد وسیم ورلڈ الیون کے بلے باز ٹم پین کو آؤٹ کرنے پر مسرور نظر آ رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

قذافی اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کیلئے پرجوش شائقین کرکٹ پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے اور عالمی کرکٹ کی بحالی کا اعلان کر رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

کپتان فاف ڈوپلیسی نے 14 گیندوں پر دو چھکوں کی مدد سے 20 رنز بنائے لیکن 106 کے مجموعی اسکور پر ٹیم کو بیچ منجھدھار میں چھوڑ کر پویلین لوٹ گئے— فوٹو: اے ایف پی

ہاشم آملا ففٹی کی تکمیل پر داد کا جواب دیتے ہوئے، انہوں نے نے 55بالز پر 72رنز بنائے جس میں شاندار5 چوکے اوردو چھکے بھی شامل تھے— فوٹو: اے پی

میدان میں موجود شائقین نے ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں کے پوسٹرز تھامے رکھے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

تھسارا پریرا نے 19 گیندوں پر پانچ چھکوں کی مدد سے 47 رنز کی فتح گر اننگز کھیل کر بازی پلٹ دی— فوٹو: اے ایف پی

میچ میں فتح کے بعد تھسارا پریرا اور ہاشم آملا بغلگیر ہو کر ایک دوسرے کو میچ میں فتح کی مبارکباد دے رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

پاکستانی کھلاڑی فتح پر ہاشم آملا اور تھسارا پریرا کو مبارکباد دیتے ہوئے— فوٹو: اے ایف پی