کہا جاتا ہے کہ شادی کا لڈو جو کھائے وہ بھی پچھتائے اور جو نہ کھائے وہ بھی پچھتائے، مگر زندگی بھر کے اس رشتے کے لیے بہترین عمر کیا ہے؟

تو اس کا جواب اب سائنسدانوں نے ایک تحقیق میں دینے کی کوشش کی ہے۔

یوٹاہ یونیورسٹی کی تحقیق میں محققین نے جاننے کی کوشش کی کہ آخر وہ کونسی عمر ہے جب شادی کرنا جوڑے کے لیے بہترین اور تعلق کو دیرپا بناتا ہے۔

مزید پڑھیں : شادی زندگی کے تحفظ کے لیے ضروری

تحقیق میں ہزاروں افراد کی شادیاں ٹوٹنے کی عادت کا جائزہ لے کر دریافت کیا گیا کہ 28 سے 32 سال وہ بہترین عمر ہے جب شادی کے رشتے میں بندھنا اس تعلق کو دیرپا بنانے میں مدد دے سکتا ہے۔

اس تحقیق کے دوران محققین نے 2006 سے 2013 تک امریکا کے خاندانی امور سے متعلق قومی سروے کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا اور اس کے نتائج نے 28 سے 32 سال کی عمر شادی کے لیے مثالی قرار دیا۔

محققین کے خیال میں جلد شادی کرنا اس تعلق کے ٹوٹنے کا خطرہ بڑھاتا ہے جبکہ اڈھیر عمری میں زندگی بھر کا تعلق بھی کچھ اس قسم کے خطرے کی زد میں ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شادی ذہنی صحت کے لیے فائدہ مند؟

ویسے اس تحقیق سے قطع نظر شادی انسانی صحت پر کئی طرح کے اثرات مرتب کرتی ہے۔

گزشتہ روز سامنے آنے والی ایک تحقیق کے مطابق بیوی کا موٹاپا شوہروں میں ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

تاہم جوڑے کے درمیان اچھا تعلق ان کی ذہنی صحت، امراض قلب اور دیگر متعدد جان لیوا بیماریوں سے بچانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں