ریسلنگ کی تاریخ میں ہر دور کے لیجنڈ

اپ ڈیٹ 16 ستمبر 2017
برنو سمارٹینو، ہلک بوگن، اسٹیو آسٹن اور جوہن سینا کو ہر دور کا لیجنڈ مانا جاتا ہے—فائل فوٹو
برنو سمارٹینو، ہلک بوگن، اسٹیو آسٹن اور جوہن سینا کو ہر دور کا لیجنڈ مانا جاتا ہے—فائل فوٹو

ریسلنگ ایک ایشا شعبہ ہے، جہاں مار دھاڑا، خون خرابا, طاقت اور زور کا تماشا ہوتا، اس کھیل میں وہی اپنا مقام بنانے میں کامیاب ہوتا ہے، جو اپنے حریف سے زیادہ جارح پسند اور حملہ آور ہو۔

ایسا نہیں ہے کہ ریسلنگ میں صرف طاقت کا ہی زور چلتا ہے، بلکہ اس میں دماغ اور تجربہ بھی اتنا ہی اہم ہے، جتنا اس میں طاقت کا کردار ہے۔

ریسلنگ کی تاریخ میں ہر دور کے اپنے اپنے فائٹر اور لیجنڈ رہے ہیں، جنہوں نے دنیا بھر کے شائقین کے دلوں پر حکمرانی کی، مگر کچھ لیجنڈز ایسے بھی ہے، جو کئی سال گزرجانے کے باوجود آج بھی بڑے لیجنڈ ہیں۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ ریسلنگ کی تاریخ میں ہر دور کے چار بڑے فائٹر اور لیجنڈ کون ہیں؟

اگر آپ نہیں جانتے تو بھی کوئی مسئلہ نہیں، ہم آپ کا بتاتے ہیں کہ ریسلنگ کی تاریخ میں کن فائٹرز کو ہر دور کا لیجنڈ مانا جاتا ہے۔

ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) سے متعلق خبریں دینے والے ادارے بلیچ رپورٹ ڈاٹ کام کے مطابق ’برنو سمارٹینو‘، ’ہلک ہوگن‘، ’اسٹیو آسٹن‘ اور ’جوہن سینا‘ کو ہر دور کا فائٹر لیجنڈ مانا جاتا ہے۔

ان فائٹرز کی کارکردگی کا احاطہ 1927 سے لے کر اب تک کی ریسلنگ کی تاریخ کو نظر میں رکھ کر کیا گیا۔

ان چاروں ریسلرز نے جنوبی ڈکوٹا کے مائونٹ رشمور ڈبلیو ڈؓبلیو ای کلب سے کیریئر کا آٖغاز کیا۔

’برنو سمارٹینو‘ کو زیادہ عرصے تک ریسلنگ سے متعلق خبروں کی ہیڈلائنز میں رہنے کا اعزاز حاصل ہے، انہوں نے طویل عرصے تک ڈبلیو ڈبلیو ای کی رنگز کو کھچا کھچ بھرے رکھا۔

’ہلک ہوگن‘ نے اپنے سینیئر کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی فائٹ سے ڈبلیو ڈبلیو ای کی شہرت میں اضافہ کیا،’اسٹیو آسٹن‘ نے ریسلنگ میں ایسے وقت میں انٹری دی جب ڈبلیو ڈبلیو ای کو خاص افراد کی ضرورت تھی۔

’اسٹیو آسٹن‘ نے ڈبلیو ڈبلیو کی دنیا بھر میں پذیرائی کے بڑھنے والے دنوں میں ریسلنگ میں انٹری دی۔

’جوہن سینا‘ نے اپنے تینوں ساتھیوں کی روایات کو آگے بڑھایا اور وہ ریسلنگ کی دنیا کے آئکن کے طور پر سامنے آئے۔

’جوہن سینا‘ نے نہ صرف ڈبلیو ڈبلیو ای کو شہرت بخشی، بلکہ اپنی جارح اور دلچسپ فائٹ سے ایسے لوگوں کو بھی ریسلنگ کا شوقین بنادیا، جو ایسی فائٹ دیکھنا پسند نہیں کرتے تھے۔

برنو سمارٹینو

’برنو سمارٹینو‘ کی پیدائش اٹلی میں ہوئی، انہوں نے باقاعدہ طور پر پروفیشنل ریسلنگ کا آغاز 1959 میں کیا، تاہم ان کی ریسلنگ کا سب سے بہترین دور 1970 سے 1985 تک رہا۔

انہوں کئی عالمی ایونٹ میں اپنے حریفوں کو شکست دی، ان کے پاس طویل عرصے تک ہیوی ویٹ چیمپیئن کا اعزاز بھی ہے، انہوں نے 1987 میں ریٹائرمنٹ لی۔

ہلک ہوگن

‘ہلک ہوگن‘ کا اصل نام ٹیری جینی بولیا ہے، انہوں نے پروفیشنل ریسلنگ کا آغاز 1977 میں کیا، اور جلد ہی رنگ کے بادشاہ بن گئے۔

ہلک بوگن اپنے انداز اور جارح فائٹ کی وجہ سے مشہور ہیں، وہ طویل عرصے تک فائٹ لڑنے والے ریسلر بھی ہیں، کیوں کہ انہوں نے ریٹائرمنٹ کے بعد اب تک کئی کئی سال کے وقفے کے بعد بھی رنگ میں واپسی کی ہے۔

اس لیے ابھی بھی امکان ہے کہ وہ کبھی بھی رنگ میں واپس آ سکتے ہیں، آخری بار وہ 2015 میں ریسلنگ کی فائٹ کے لیے رنگ میں واپس آئے۔

اسٹیو آسٹن

’اسٹیو آسٹن‘ نے ریسلنگ کی دنیا میں 1989 میں قدم رکھا، اور 2003 میں ریٹارمنٹ لے لی،تاہم وہ اب بھی فائٹ رنگ میں نظر آتے ہیں، اور اپنے شائقین کو وقتا بوقتا تفریح کے مواقع فراہم کرتے رہتے ہیں۔

اسٹیون آسٹن بھی اپنے منفرد انداز کی وجہ سے لوگوں میں بہت مقبول ہیں، اور یہ مقبولیت آج بھی برقرار ہے۔

جوہن سینا

’جوہن سینا‘ کا مکمل اور اصلی نام جوہن فیلکس اینتھونی سینا ہے، انہیں ریسلنگ کی دنیا میں آئے ہوئے ابھی 18 برس ہوئے ہیں، لیکن انہوں نے انتہائی کم وقت میں وہ کامیابی سمیٹی جو اسٹیو آسٹن، ہلک بوگن اور برنو سمارٹینو نے بھی نہیں سمیٹی۔

جوہن سینا اب تک ریسلنگ کے کئی عالمی اعزاز حاصل کر چکے ہیں، اور ان کی کامیابیاں اتنی زیادہ ہوگئیں کہ انہوں نے ماضی کے ریسلر کو پیچھے چھوڑ دیا۔

گزشتہ چند ماہ سے جوہن سینا کی ریٹائرمنٹ سے متعلق بھی مختلف چہ مگوئیاں جاری ہیں، تاہم ابھی تک اس کی کوئی تصدیق نہیں ہوسکی۔

تبصرے (0) بند ہیں