پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی کا رجحان برقرار رہا جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس 42700 پوائنٹس کی حد کو عبور کرتے ہوئے 103.62 پوائنٹس کے اضافے سے 42787.19 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ کے سرمایے میں 15 ارب 98 کروڑ 93 لاکھ اور 10 ہزار 131 روپے کی کمی جبکہ خرید و فروخت میں بھی 1 کروڑ 70 لاکھ 35 ہزار 100 حصص کی مندی ریکارڈ کی گئی تاہم تجارتی حجم میں 3 ارب 51 کروڑ 18 لاکھ 93 ہزار 660 روپے کا اضافہ ہوا۔

مارکیٹ میں بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 167.08 پوائنٹس کے اضافے سے 16379.40 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 52.41 پوائنٹس کی مندی سے 17637.66 پوائنٹس پر بند ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں تیزی:100 انڈیکس میں 152 پوائنٹس کا اضافہ

مجموعی طور پر 383 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 133 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 231 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 19 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

یونی لیور فوڈز ایکس ڈی کے حصص کی قیمتوں میں سب سے زیادہ تیزی دیکھنے میں آئی جس کے حصص کی قیمت 172 روپے کے اضافے سے 6450 روپے اور آئس لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص میں بھی اضافہ ہوا۔

سب سے زیادہ مندی نیسلے پاکستان ایکس ڈی اور شپ ہائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔

مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ:عیدالضحیٰ کے بعد کاروبار میں تیزی

پی ایس ایکس میں سب سے زیادہ کاروبار دوست اسٹیل لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 62 لاکھ 60 ہزار شیئرز رہا ، ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کے 1 کروڑ 3 لاکھ 43 ہزار حصص کا کا روبار ہوا۔

مجموعی طور پر 20 کروڑ 89 ہزار 420 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 13 ارب 13 کروڑ 7 لاکھ 3 ہزار 869 روپے رہا۔

فیوچر ٹریڈنگ میں 101 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 24 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 1 کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 3کروڑ 92 لاکھ 82 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔

تبصرے (0) بند ہیں