سری لنکا سے سیریز کیلئے پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

15 ستمبر 2017
سرفراز احمد ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی بار قومی ٹیم کی قیادت کریں گے— فوٹو: اے ایف پی
سرفراز احمد ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی بار قومی ٹیم کی قیادت کریں گے— فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں ماہ سری لنکا کے خلاف متحدہ عرب امارات میں شیڈول ٹیسٹ سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جہاں حارث سہیل اور بلال آصف کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور تین ٹی20 میچوں کی سیریز کا آغاز رواں ماہ 28 ستمبر سے ابوظہبی میں ہو گا۔

یہ پاکستان کی تجربہ کار بلے بازوں یونس خان اور مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کے بعد پہلی ٹیسٹ سیریز ہو گی جس میں سرفراز احمد پہلی مرتبہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی قیادت کریں گے۔

رواں سال ویسٹ انڈیز کا دورہ کرنے والی ٹیم میں شامل احمد شہزاد اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے اور ان کی جگہ سمیع اسلم کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیے: آزادی کپ پاکستان کے نام، احمد شہزاد مرد میدان قرار

اسی طرح تجربہ کار محمد حفیظ اور اسپنر شاداب خاب بھی سلیکٹرز کو متاثر کرنے میں ناکام رہے۔

ڈومیسٹک سطح پر مستقل عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 25 سالہ میر حمزہ کو سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

تاہم اسکواڈ میں سب سے حیران کن شمولیت 31 سالہ بلال آصف کی ہے جو صرف 15 فرسٹ کلاس میچز کا تجربہ رکھتے ہیں۔

دورے کیلئے 16 رکنی پاکستانی اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

سرفراز احمد(کپتان)، شان مسعود، سمیع اسلم، حارث سہیل، اظہر علی، اسد شفیق، بابر اعظم، عثمان صلاح الدین، محمدعامر، بلال آصف، حسن علی، یاسر شاہ، محمد اصغر، وہاب ریاض، محمد عباس اور میر حمزہ۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں