بابر اعظم نے احمد شہزاد کو ریکارڈ سے محروم کردیا

16 ستمبر 2017
بابر اعظم نے آزادی کپ میں سب سے زیادہ 179 رنز بنائے— فوٹو: اے ایف پی
بابر اعظم نے آزادی کپ میں سب سے زیادہ 179 رنز بنائے— فوٹو: اے ایف پی

لاہور: پاکستانی ٹیم کے بلے باز بابر اعظم ورلڈ الیون کے خلاف سیریز میں شاندار کارکردگی کی بدولت باہمی ٹی20 سیریز میں زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔

انہوں نے ورلڈ الیون کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں 179 رنز بنا کر ٹی20 سیریز میں زیادہ رنز بنانے کا احمد شہزاد کا ریکارڈ توڑ دیا۔

احمد شہزاد نے 2013 میں زمبابوے کے خلاف سیریز میں 168 رنز بنائے تھے۔

شہزاد نے ورلڈ الیون کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں اپنے سابقہ ریکارڈ کو بہتر تاہم بابر اعظم ان پر بازی لے گئے۔

شہزاد نے سیریز میں 171 رنز بنائے جبکہ بابر اعظم 179 رنز بنا کر سرفہرست رہے۔

تبصرے (0) بند ہیں