فیس بک کا یہ فیچر آپ کو ضرور پسند آئے گا

17 ستمبر 2017
— کریٹیو کامنز فوٹو
— کریٹیو کامنز فوٹو

فیس بک پر ایسے دوستوں کی کمی نہیں ہوتی جس نے کوئی نئی چیز خریدی اور پھر اس کی مسلسل تصاویر پوسٹ کرکرکے دیگر صارفین کو بیزار کردیا۔

اور اب فیس بک نے آخرکار اس کا حل پیش کردیا ہے اور وہ ایک ' سنوز' بٹن کو ٹیسٹ کررہی ہے جو صارفین کو عارضی طور پر مخصوص افراد اور گروپس وغیرہ کو ان فالو کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

مزید پڑھیں : فیس بک فرینڈ ریکوئسٹ قبول نہ کرنے والوں کو پہچانیں

اس فیچر کے ذریعے کسی بھی دوست، پیج اور گروپ کو چوبیس گھنٹے، ایک ہفتے یا ایک ماہ کے لیے ان فالو کیا جاسکے گا۔

یہ فیچر فی الحال محدود تعداد میں صارفین کو دستیاب ہے جو کہ کسی بھی پوسٹ پر دائیں جانب مینیو میں دیا گیا ہے۔

صارفین اس کے ذریعے کسی کو بھی ان فالو یا سنوز کرسکتے ہیں، اس سے پہلے صرف ان فالو کا آپشن ہی موجود تھا۔

فیس بک نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہم لوگوں کو اپنے نیوزفیڈ پر کنٹرول کے لیے نئے ذرائع ٹیسٹ کرتے رہتے ہیں تاکہ وہ ایسی اسٹوریز کو دیکھ سکیں جو ان کے لیے زیادہ بہتر ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : فیس بک کے سامنے آپ کا کوئی راز چھپا نہیں

فیس بک کے خیال میں کسی کو ہمیشہ کے لیے ان فالو کرنے کے مقابلے میں یہ فیچر صارفین کو زیادہ پسند آئے گا کیونکہ مخصوص دورانیے کے بعد اس دوست کی پوسٹس دوبارہ نظر آنے لگے گیں۔

ویسے یہ واضح نہیں کہ اگر کسی کی پوسٹس کو سنوز بٹن کے ذریعے روک دیا جائے گا تو وہ مستقبل قریب میں نیوز فیڈ پر نظر آئیں گی بھی یا نہیں۔

تاہم یہ واضح ہے کہ یہ فیچر بہت جلد تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

تبصرے (0) بند ہیں