سی وی کے لیے 5 بدترین فونٹ

18 ستمبر 2017
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

ملازمت کے حصول کے لیے لاکھوں کروڑوں افراد ایک سے دوسری کمپنی کو اپنی سی ویز ارسال کرتے ہیں تاہم کیا آپ کو پتا ہے کہ کونسا انگریزی فونٹ آپ کی شخصیت کے اس مختصر تعارف کو ملازمت دینے والوں کے لیے غیر متاثر کن بنا سکتا ہے؟

مشکل سوال ہے ناں مگر ماہرین نے اس کا جواب دے دیا ہے اور وہ کوئی ایک نہیں بلکہ 5 مختلف فونٹس ہیں۔

مزید پڑھیں : اپنی سی وی میں یہ غلطیاں کبھی مت کریں

ٹائمز نیو رومن

ماہرین نے سی ویز کے لیے جس فونٹ کو سب سے بدتر قرار دیا وہ عام طور پر استعمال ہونے والا Times New Roman ہے۔

ماہرین کے بقول اس برسوں پرانے فونٹ کا استعمال آپ کے مستقبل کے ممکنہ باس کے سامنے آپ کی شخصیت کا غلط تاثر بھیج سکتا ہے بلکہ یہ تو ایسا ہے کہ جیسے آپ کوئی گندے کپڑے پہن کر انٹرویو دینے کے لیے چلے جائیں، کیونکہ اس سے یہ تاثر جاتا ہے کہ برسوں سے اس سی وی کو اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا۔

ایریل

اس کے بعد جس فونٹ کا نمبر آتا ہے وہ Arial ہے، جو کہ ٹائمز نیو رومن جیسا قدیم تو نہیں، مگر اتنا نیا بھی نہیں۔

امپیکٹ

ماہرین کے مطابق Impact سی وی کے لیے انتہائی عجیب انتخاب ہے جو اکثر افراد کرتے ہیں، جو کہ تنگ اور غیر پروفیشنل لگتا ہے، اور اس کو دیکھ کر سی وی سیدھی کچرے کے ڈبے میں چلی جاتی ہے۔

یہ بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے : فارغ وقت کیسے گزاریں؟

Papyrus

ماہرین کے مطابق ایسے فونٹ سے گریز کیا جانا چاہئے جس کا ٹائپ فیس ہینڈ رائٹنگ جیسا ہو، کیونکہ اس سے الفاظ اکثر گڈ مڈ ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے اور کمپنی کے پاس آپ کا اچھا تاثر نہیں جاتا۔

مسٹرل

ماہرین کا یہ بھی مشورہ ہے کہ کبھی بھی اسکرپٹ فیسز والا یہ فونٹ Mistral استعمال نہیں کرنا چاہئے، یہ سی وی کے لیے نامناسب ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دفتر میں یہ 6 باتیں ہرگز نہ کریں

سی وی کے لیے بہترین فونٹ

امریکی مالیاتی ویب سائٹ بلومبرگ نے ٹائپ نگاری کے ماہرین سے سوال کیا کہ کون سا فونٹ کسی فرد کے تعلیمی و تجربے کے کوائف یعنی سی وی کو زیادہ متاثر کن بناتا ہے جس کو دیکھ کر آجر متاثر ہوئے بغیر رہ ہی نہ سکے؟

تو ان کا جواب تھا کہ Helvetica فونٹ سب سے بہترین ہے جو دیکھنے میں پروفیشنل، ایمانداری اور زندہ دل شخصیت کا احساس دلاتا ہے اور اس کو استعمال کرنا محفوظ ہوتا ہے اور اسی وجہ سے ہم اس کو استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

اس سے ہٹ کر دوسرا اچھا آپشن Garamond ہے جو کسی فرد کے تجربہ کار ہونے کا تاثر دیتا ہے کیونکہ اس سے طویل تعارف بھی کسی ایک صفحے میں محدود کیا جاسکتا ہے اور اسے پڑھنا بھی آسان ہوتا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Hassaan Ahmad Chishti Sep 19, 2017 09:29am
Unexpected advice against 'Times New Roman' for it is said to be one of the most professional and formal fonts.