آئی فون کمپنی نے جب اپنا نیا آئی فون ایکس مارکیٹ میں ریلیز کیا تو موبائل فون پسند کرنے والے سب ہی لوگ اس کے دیوانے ہوگئے۔

اس فون میں نتے نئے انداز کے فیچرز متعارف کروائے گئے لیکن کیا آپ نے سوچا ہے کہ اس فون کی اسکرین کا سائز آخر ہے کتنا بڑا؟

اگر اس فون کو کسی دوسرے آئی فون کے برابر رکھا جائے تو یہ سائز میں چھوٹا نظر آئے گا، لیکن سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فون کی اسکرین اب تک کے تمام آئی فونز میں سب سے بڑی اسکرین ہے۔

یہ فون آئی فون 8 پلس سے ہی زیادہ بڑا ہے۔

مزید پڑھیں: ایپل کا سب سے 'بہترین' آئی فون ایکس

لیکن اس فون کے سائز کا بہتر اندازہ لگانے کے لیے سی نیٹ نے ایک ایسی تصویر ریلیز کی، جس سے صاف ظاہر ہوجائے گا کہ آئی فون ایکس سائز میں آئی فون 8 پلس سے چھوٹا ضرور ہے لیکن اس کی اسکرین اب تک کے تمام آئی فونز میں سب سے بڑی ہے۔

فوٹو بشکریہ سی نیٹ
فوٹو بشکریہ سی نیٹ

خیال رہے کہ آئی فون ایکس میں ہوم بٹن اور بیزل ایجز کو فرنٹ سے ہٹادیا گیا ہے، جس کی وجہ سے یہ فون تصویر میں چھوٹا نظر آرہا ہے، لیکن اگر ہم صرف تمام فونز کی اسکرین پر غور کریں تو اندازہ ہوگا کہ اس فون کی اسکرین آئی فون 8 پلس سے بھی بڑی ہے۔

آئی فون 8 پلس کی اسکرین 5.5 انچ جبکہ آئی فون ایکس کی اسکرین 5.8 انچ کے سائز کی ہے۔

واضح رہےکہ یہ ایپل کی تاریخ کا سب سے مہنگا فون ہے جس کی قیمت 999 ڈالرز (ایک لاکھ 5 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہے اور اس کے پری آرڈر 27 اکتوبر جبکہ صارفین کو 3 نومبر سے ملنا شروع ہوگا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں